۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عبد الفتاح البرهان رئیس شورای حاکمیتی سودان

حوزہ/ سربراہ گورنر کونسل سوڈان، عبد الفتاح البرہان نے دعوی کیا کہ صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدوں سے اقوام عالم میں رواداری اور پرامن بقائے باہمی کوفروغ مل سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سوڈانی گورننگ کونسل کے چیئرمین، عبد الفتاح البرہان نے دعوی کیا ہے کہ صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدےکا مقصد، مختلف مذاہب اور اقوام عالم کے مابین رواداری اور وحدت و اتحاد کی اقدار کو پھیلانا ہے۔

انہوں نے اسرائیلی حکام کے ساتھ آنلائن ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتےہوئےکہاکہ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط امن ، رواداری ، اتحاد و وحدت ، آزادیوں اورمذاہب کا احترام اور ایک دوسرے کو قبول کرنے جیسی اقدار کو مستحکم کرنے کی مخلصانہ کوششوں پر مبنی تھا۔

اسرائیلی طلباء کے زیر اہتمام اس بین الاقوامی ورچوئل سرگرمی میں پہلی بار سوڈانی طلباء نے حصہ لیا۔

یاد رہے کہ حالیہ برسوں میں غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ باقاعدہ سفارتی تعلقات بڑھانے والے نام نہاد اسلامی ممالک میں سوڈان بھی شامل ہے تاہم سوڈان اپنے مذموم اور مجرمانہ اقدامات کو جواز پیش کرنے کیلئے طرح طرح کے بیانات دے رہا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .