۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
شیخ احمد قبلان مفتی جعفری لبنان

حوزہ/ شیخ احمد قبلان نے انیس نقاش کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نقاش ایک عظیم عربی مجاہد ،مزاحمت و مقاومت کی صف اول میں موجود رہنے والے اور اپنی دانشمندی کے ساتھ ایک آزاد نمونہ تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان سے،شیخ احمد قبلان مفتی جعفری نے لبنانی سیاسی سرگرم رکن انیس نقاش کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نقاش ایک عظیم عربی مجاہد ،مزاحمت و مقاومت کی صف اول میں موجود رہنے والے اور اپنی عقل، فکر اور درست اقدام اٹھانے کے حوالے سے ایک آزادی پسند لوگوں کیلئے ایک نمونہ عمل تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم و مغفور انیس نقاش ایک نڈر اور انقلابی مجاہد تھے آپ کی جد و جہد صرف سرحدوں اور قبائل تک ہی محدود نہیں تھی بلکہ ملک کی خودمختاری اور سیاسی پیشرفت کیلئے ہمہ وقت سرگرم عمل رہتے تھے۔

شیخ قبلان نے بیان کیا کہ نقاش  مسئلہ فلسطین ، شام ، عراق، یمن اور عرب ممالک کے حقوق میں مزاحمتی اور امدادی منصوبوں کے ایک مضبوط حامی تھے اور اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے سر سخت مخالفین میں سے تھے۔

آخر میں مفتی جعفری لبنان نے کہا کہ خداوند انیس نقاش پر رحم کرے۔انہوں نے اپنا فرض ادا کیا اور اقوام عالم کی امانتوں کو ہمارے ذمے چھوڑ کر چلے گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .