۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شیخ بہشتی

حوزہ/ مرکزی صدر جامعہ روحانیت بلتستان قم المقدسہ، حجت الاسلام شیخ محمد حسین حیدری نے اس موقع پر شعبہ مشہد کے نئے میر کاروان کے نام تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام شیخ محمد حسین حیدری کے حجت الاسلام شیخ محمد حسین بہشتی کے نام ارسال کردہ تہنیتی پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے۔

بسمہ تعالیٰ 

جناب حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ شیخ محمد حسین بہشتی دام توفیقاتہ
نو منتخب صدر محترم جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان شعبہ مشہد مقدس

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!

ماہ عبادت و بندگی رجب المرجب کی آمد اور اس ماہ مبارک کی اعیاد سعیدہ خاص طور پر ولادت مولائے کائنات امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب علیہ آلاف التحیۃ و الثناء کی مناسبت سے ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہوں۔ انتہائی مسرت کا مقام ہے کہ ہیئت محترم نظارت جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان شعبہ مشہد الرضا علیہ السلام کے بزرگان نے شعبہ مشہد کی مسئولیت کے لئے متفقہ طور پر آپ جیسے عالم، مخلص، متدین اور متعہد فرد کا انتخاب کیا۔ 
ہم اس موقع پر عموم علماء و طلاب ذوی الاحترم بلتستان مقیم مشہد الرضا علیہ السلام کو اس بابرکت انتخاب پر تبریک و نہنیت پیش کرتے ہیں۔
اسی طرح اس حسن انتخاب پر ہیئت محترم نظارت شعبہ مشہد کے بھی شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے اپنی بصیرت اور مصلحت اندیشی سے بہترین فیصلہ کیا۔ ہم  امید واثق رکھتے ہیں کہ آپ کی مدبرانہ اور دور اندیشانہ قیادت میں شعبہ مشہد اپنے مقاصد عالیہ کے حصول میں پہلے سے بڑھ کر فعال ہوگا۔ تمام طلاب و علمائے بلتستان کی نیک تمنائیں اور خالصانہ دعائیں آپ کے ہمراہ ہیں۔ ان شاء اللہ کے جناب عالی اپنی بالغ نظری اور عالمانہ حکمت عملی سے تمام علماء و طلاب محترم مشہد الرضا علیہ السلام اللہ درمیان اتحاد و یگانگت کی مضبوطی کا باعث بنیں گے اور ایک بہترین کابینہ تشکیل دے کر علماء و طلاب کی خدمت اور دین مبین اسلام کی سربلندی کے لئے کوشاں رہیں گے۔ اللہ تبارک و تعالی کی بارہ گاہ میں دعا گو ہیں کہ اس مبارک انتخاب کو بحق معصومین علیہم السلام تمام علماء اور طلاب محترم بلتستان کیلئے باعث خیر قرار دے اور آپ اور آپ کی پوری ٹیم کی توفیقات میں اضافہ فرمائے اور ہم سب کو دین و ملت کی خدمت میں سرخرو فرمائے اور ہماری نیت اور عمل کو اس قابل بنائے کہ ہم اپنے ولی امر حضرت حجت عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کے حضور سر اونچا رکھ سکیں اور ان کی رکاب میں عدل و قسط کی حکومت میں بھی فریضہ سربازی ادا کرسکیں۔ 

واللہ الموفق المعین بالنبی و آلہ صلوات اللہ علیہ و علیہم اجمعین

خادم الطلاب محمد حسین حیدری
صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان قم المقدسہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .