حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،خادم حرم رضوی و استاد حوزہ مشہد مقدس،بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام شیخ جعفر فیاض طویل عرصہ علالت کے بعد وہ آج مشہد مقدس کے ایک مقامی اسپتال میں داعی اجل کو لبیک کہا،آپکے انتقال سے مومنین بلخصوص بلتستان کے لوگوں میں گہرے رنج و غم پایا جارہا ہے۔
مرحوم کا تعلق پاکستان کے علاقے بلتستان سے تھا آپ کافی عرصے سے مشہد المقدس میں مقیم و استاد حوزہ مشہد تھے، موصوف روضہ امام رضا علیہ السلام میں مختلف عہدے پر رہتے ہوئے خدمت انجام دیتے رہے ساتھ ہی ایک خدمت گذار طلاب و زائرین کے نام سے بھی یاد کئے جاتے۔ مشہد مقدس میں مجالس ائمہ اطہار علیہم السلام کا کثرت سے اہتمام کرتے۔
مرحوم حجۃ الاسلام شیخ جعفر فیاض طاب ثراہ کو مشہد مقدس میں حضرت امام علی (ع) کے صحابی ربيع ابن خثیم المعروف خواجہ ربیع (رض) کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔
اس غم کے موقع پر ہم حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے ملت تشیع،علمائے کرام، طلاب عظام، مخصوصا علماء و طلاب حوزہ علمیہ مشہد اور ان کے لواحقین خاص کر جناب حجۃ الاسلام ہادی فیاض،مہدی فیاض، ان کی دختران کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔ اور مرحوم کے حق میں دعائیں مغفرت کرتے ہیں۔