۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شاعر شیخ غلام حسین سحر

حوزہ/صدر متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان نے شگر بلتستان سے تعلق رکھنے والے عالم، ادیب، مفکر اور صوفی شاعر شیخ غلام حسین سحر کے وفات پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ بلتستان کی سرزمین ایک عظیم و دلسوز عالم، شاعر اور ادیب سے محروم ہوگئی ہے۔ مرحوم درویش صفت اور انتہائی پرہیزگار و متقی انسان تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صدر متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ محمد شبیر صابری نے شگر بلتستان سے تعلق رکھنے والے عالم، ادیب، مفکر اور صوفی شاعر حجۃ الاسلام شیخ غلام حسین سحر کے وفات پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ بلتستان کی سرزمین ایک عظیم و دلسوز عالم، شاعر اور ادیب سے محروم ہوگئی ہے۔ مرحوم درویش صفت اور انتہائی پرہیزگار و متقی انسان تھے۔

صدر علماء فورم جی بی نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ الله تعالی مرحوم کو غریق رحمت کرے، لواحقین کو صبر جمیل و اجر جزیل عنایت کرے ۔ اس سانحے پر مرحوم کے لواحقین، تمام علماء بالخصوص علمائے شگر کو تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔ آج ہم سے ایک مفکر، ادیب، شاعر اور عظیم معاشره شناس عالم دین جدا ہوا۔ اللہ تعالی بحق اہل بیت علیہم السلام مرحوم کی مغفرت اور ان کو جنت الفردوس میں جگہ عنایت فرمائے۔ آمین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .