۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
حجۃ الاسلام شیخ جعفر فیاض

حوزہ/ بلتستان سے تعلق رکھنے والے بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام شیخ جعفر فیاض طاب ثراہ کی رحلت پر امام جمعہ سکردو، و صدر انجمن امامیہ بلتستان اور صدر جامعہ روحانیت بلتستان نے تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بلتستان سے تعلق رکھنے والے بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام شیخ جعفر فیاض طاب ثراہ کی رحلت پر امام جمعہ سکردو، و صدر انجمن امامیہ بلتستان اور صدر جامعہ روحانیت بلتستان نے تعزیت پیش کی ہے۔

امام جمعہ سکردو حجۃ الاسلام محمد حسن جعفری کا تعزیتی پیغام 

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

(الَّذِينَ إِذا أَصابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ راجِعُونَ) قرآن
شدید اندوہ کے ساتھ یہ غم انگیز خبر ہم تک پہنچی کہ عالِم با عمل خادمِ طلاب علوم حجت الاسلام شیخ فیاض (رح) اس دارِ فانی کو الوداع کہہ کر ہم سب کو سوگوار کرکے چل بسے، بے شک مرحوم و مغفور کی خدمات انہیں ہمیشہ زندہ و جاوید رکھے گی۔ دیرینہ دوستی اور قدیم رفاقت انکے ہمراہ رہنے کے بعد آج ایسا سننا نہ صرف مرحوم کے متعلقین کو بلکہ ہمیں بھی شدید غم و اندوہ میں ڈال چکا ہے۔

اس موقع پر ہم مرحوم کے متعلقین و لواحقین با الخصوص حجتہ السلام جناب ہادی فیاض و جناب مہدی فیاض کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور خداوند متعال سے دست بدست دعا گو ہیں کہ خداوند خادمِ امام رضا ع کو امام عالی مقام کے ساتھ اور انکے آباء و اولاد مطہرہ کے ساتھ محشور فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عنایت کرے۔ إنه سميع مجيب، ولا حول ولا قوة الا بالله العلي العظيم

شریکِ غم:  محمد حسن جعفری سکردو بلتستان
 

صدر انجمن امامیہ بلتستان آغا سید باقر الحسینی کا تعزیتی پیغام 

بسم الله الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون

انتہائی افسوس کے ساتھ ،علماء کرام ، طلاب علوم دینی ،زائرین امام رضا(ع) کے خادم اورمیرے شفیق استاد حجہ الاسلام  آقای شیخ جعفر  فیاض  کی رحلت کی خبر موصول ہوئی آپ نے اپنی  بابرکت زندگی کو دین و مذہب کی نصرت اور علم و دانش اور زائرین کی خدمت میں  وقف کیا ۔

اس عظیم مصیبت کے موقع پر حضرت امام عصر (ارواحنا فداه)،حوزات علمیہ سمیت مرحوم کے تمام پسماندگان، خاص کر انکے فرزندان  شیخ ہادی فیاض اور  مھدی فیاض  کی خدمت میں تسلیت اور تعزیت پیش کرتا ہوں۔

اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہوں، اللہ تعالی انہیں محمد و آل محمد کے ساتھ محشور فرمائے  اور مرحوم کے  تمام چاہنے والوں کو اس مصیبت پر صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین


سید باقر الحسینی
صدر انجمن امامیہ بلتستان

صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجۃ الاسلام محمد حسین حیدری کا تعزیتی پیغام 

حجت الاسلام محمد حسین حیدری صدر جامعہ روحانیت بلتستان نے حجت الاسلام و المسلمین شیخ جعفر علی فیاض کے انتقال پر تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ شیخ فیاض نے اپنی پوری زندگی مکتب اہل بیت علیہم السلام کی ترویج اور عاشقان امام رضا علیہ السلام کی خدمت میں گزاری۔ ان کے عظیم کردار، حق گوئی اور اخلاص عمل سے حضرات آئمہ اہلبیت اطہار علیہ السلام کی مبارک زندگانی کی جھلک اور خوشبو محسوس ہوتی ہے۔ انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس دلخراش وفات حسرت آیات پر امام زمانہ عج، تمام مراجع عظام اور مومنین خاص طور پر انکے پسماندگان کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .