۵ خرداد ۱۴۰۱ |۲۴ شوال ۱۴۴۳ | May 26, 2022
صدر جامعہ روحانیت بلتستان و کابینہ کا دفتر مجمع طلاب سکردو میں مجمع طلاب سکردو کے صدر و اراکئن سے صمیمی نشست

حوزہ/ ملاقات میں اس سال رمضان المبارک، اور محرم الحرام میں وطن عزیز پاکستان اور خاص طور پر ارض بلتستان میں تبلیغی سرگرمیوں سمیت مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے اپنی کابینہ کے ہمراہ دفتر مجمع طلاب سکردو کا خصوصی دورہ کیا اور صدر مجمع طلاب سکردو و کابنیہ کے ساتھ صمیمی نشست  و گفت و شنید کی۔

صدر مجمع طلاب سکردو حجت الاسلام محمد نزیر عرفانی مہمانوں کو  خوش آمدید کہا اور خصوصی دورے پر شکریہ ادا کیا و حسب سابق اس سال بھی ممکنہ تعاون و ہمکاری کی یقین دھانی کی۔

دبیر محترم مجمع طلاب سکردو قبلہ سرور نے جامعہ روحانیت کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سراہا و خصوصی  شکریہ ادا کیا۔

دبیر جامعہ روحانیت بلتستان  قبلہ حجت الاسلام ڈاکٹر احسان رضی نے اس سال کے ایام تبلیغی ماہ مبارک رمضان اور محرم الحرام میں تبلیغی پروگراموں کے حوال خصوصی خطاب کیا۔ اس ملاقات میں اس سال رمضان المبارک، اور محرم الحرام میں وطن عزیز پاکستان اور خاص طور پر ارض بلتستان میں تبلیغی سرگرمیوں سمیت مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
5 + 4 =