۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حجت الاسلام شیخ محمد جواد مہدوی مرحوم نے حوزہ علمیہ نجف اشرف میں تشنگان علوم آل محمد کی بہترین انداز میں علمی و اخلاقی حوالے سے تربیت کی جو ان کے باقیات و صالحات کے شمارکے ساتھ ترویج دین و مذہب کا باعث بنے گی۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، راولپنڈی-اسلام آباد/ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ حوزہ علمیہ نجف اشرف کے معروف محقق، استاد اور مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمی شیخ محمد اسحاق فیاض کے داماد حجۃ الاسلام  شیخ محمد جواد مہدوی کے انتقال پر اظہار تعزیت اور افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی عمر اسلام و مکتب و اہلبیتؑ کے دفاع، ترویج اور سربلندی کے لیے گزاری مالک کائنات ان کی یہ خدمات اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔

مرحوم نے حوزہ علمیہ نجف اشرف میں تشنگان علوم آل محمد کی بہترین انداز میں علمی و اخلاقی حوالے سے تربیت کی جو ان کے باقیات و صالحات کے شمارکے ساتھ ترویج دین و مذہب کا باعث بنے گی۔ 

اس مصیبت کی گھڑی میں مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ شیخ محمد اسحاق فیاض، ان کے شاگردان، ان کے عقید ت مندان اور خاص کر ان کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں، کریم مالک تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور خدا وند متعال کی بارگاہ میں مرحوم کے لیے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .