۳۰ خرداد ۱۴۰۳ |۱۲ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 19, 2024
جامعہ روحانیت بلتستان

حوزہ/ جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے اپنی کابینہ کے ہمراہ دفتر انجمن طلاب کھرمنگ کا خصوصی دورہ کیا اور صدرمحترم انجمن طلاب کھرمنگ حجت الاسلام محمد حسین زاکری اور ان کےکابینہ سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے اپنی کابینہ کے ہمراہ دفتر انجمن طلاب کھرمنگ کا خصوصی دورہ کیا اور صدرمحترم انجمن طلاب کھرمنگ حجت الاسلام محمد حسین زاکری اور ان کےکابینہ سے ملاقات کی۔

دبیر انجمن طلاب کھرمنگ حجت الاسلام امتیاز مہدوی نے مہمانوں کو  خوش آمدید کہا اور خصوصی دورے پر شکریہ ادا کیا، اس سال کے ایام تبلیغی ماہ مبارک رمضان اور محرم الحرام میں تبلیغی پروگراموں کے حوالے سے رئیس انجمن طلاب کھرمنگ، مسئول معاونت تبلیغ، رئیس جامعہ روحانیت بلتستان اور دبیر جامعہ روحانیت بلتستان نے خصوصی خطاب کیا، اس ملاقات میں اس سال رمضان المبارک، اور محرم الحرام میں وطن عزیز پاکستان اور خاص طور پر ارض بلتستان اور ضلع کرمنگ میں تبلیغی سرگرمیوں سمیت مختلف ایشوز پر گفتگو و اظہار خیال کیا۔

وفد میں دبیر جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام ڈاکٹر احسان رضی، نائب صدور، امور مبلغین، فرھنگی، ارتباطات، اور مالیات کے مسئولین بھی صدر جامعہ روحانیت بلتستان کے ہمراہ تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .