۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
لاہور، احیائے فکر شہید نقوی کے عنوان سے شب شہداء کا انعقاد

حوزہ/ مقررین نے شہید کی فکر کے مختلف پہلو پر روشنی ڈالی اور جوانوں کو فکر شہید کو احیا کرنے کی ترغیب دی۔ ساتھ ہی ترانہ شہادت پڑھ کر  شہید کو خراج تحسین بھی پیش کیا و فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی گئ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور/ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی شہادت کی 26ویں برسی کی مناسبت سے پروفیشنلز آف تحریک بیداری کے زیر انتظام احیائے فکر شہید نقوی کے عنوان سے مرکز تعلیم القرآن میں شب شہداء کا انعقاد کیا گیا۔

جس سے شہید کے رفیق خاص انجینئر علی رضا نقوی صاحب، شہید کے فرزند ڈاکٹر دانش صاحب، ڈاکٹر زوہیب مہدی، ڈاکٹر فیصل حیات سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ 

مقررین نے شہید کی فکر کے مختلف پہلو پر روشنی ڈالی اور جوانوں کو فکر شہید کو احیا کرنے کی ترغیب دی۔ اس موقع پر ترانہ شہادت پڑھ کر  شہید کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا نیز مقریرین نے فلسفہ شہادت پر بھی روشنی ڈالی گئ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .