حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی مرکز امامیہ بلتستان میں حاضری و مختلف امور میں گفتگو کی ہے ۔خالد خورشید نے مختلف امور میں انجمن امامیہ کی جانب سے رہنمائی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر نائب امام جمعہ شیخ فدا عبادی، شیخ ذوالفقار انصاری اور شیخ رضا بہشتی نے وزیر اعلی خالد خورشید کا مرکز آمد پر خیر مقدم کیا۔ اور وزیر اعظم عمران خان کے دورہ بلتستان کو اہمیت کا حامل قرار دیا۔
وزیر اعلی خورشید کی حانب سے انجام دینے جانے والے کاموں کو بلاخص غواڑی پراجیکٹ، شغر تہنگ روڈ اور شتونگ نالے پر خصوصی طور پر توجہ دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سکردو کو اپنا گھر سمجہتا ہوں اور یہاں اپنے آپ کو ہر لحاظ سے ریلیکس محسوس کرتا ہوں، مجھسے جو ہوسکے گا سکردو کی ترقیی کے لیے میں کام کرونگا۔