حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ادارہ آفتاب کے جوائنٹ سیکریٹری، انجمن امامیہ بلتستان کے نائب صدر اور میر واعظ بریسل، شیخ ذوالفقار علی انصاری کی قیادت میں انجمن فلاح بہبود بریسل کے سرپرست اعلی حاجی علی حیدر، صدر ذاکر حسین ایس ڈی او، سابق صدر حاجی فدا حسین، نوجوانان بریسل کے صدر فدا حسین سمیت بریسل کے دیگر معززین اور سرکردہ افراد نے دیوسائی میں پھیالونگ پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔
اس موقع پر انجینئر ارشاد نے پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور دورے کے دوران بریسل کے سرکردہ افراد نے ہیڈ تک کا معائنہ کیا۔ پھیالونگ نالے میں پانی کے بہاؤ کو معززین نے خوش آئند قرار دیا۔
دورے کے دوران معززین نے گفتگو کرتے ہوئے اس پراجیکٹ کو بلتستان کی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل قرار دیا اور بہترین کام انجام دینے اور کام کی تیز رفتاری پر ادارہ آفتاب کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے قائد بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری، بانی پھیالونگ آغا باقر الحسینی اور پوری ملت بلتستان کی خدمت میں بھی مبارک باد پیش کی۔
معززین نے کہا کہ بہت جلد واٹر ڈائیورژن کے حوالے سے خوشخبری اہل بلتستان کو مل جائے گی، جو علاقے کی ترقی میں ایک نمایاں قدم ثابت ہوگی۔









آپ کا تبصرہ