حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ انور علی نجفی سمیت جامعة الکوثر اسلام آباد کے اساتذہ کے وفد نے محمدیہ ٹرسٹ بلتستان کے سرپرست شیخ غلام حسین مقدس کی عیادت کے موقع پر ان کی جلد صحتیابی اور طولِ عمر کے لیے اپنی نیک تمناؤں اور مخلصانہ دعاؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ بلتستان کی سرزمین میں دینی تعلیم و تبلیغ کے فروغ میں محمدیہ ٹرسٹ کا کردار نہایت نمایاں اور قابلِ تحسین ہے۔
اس ٹرسٹ کے زیرِ انتظام قائم متعدد مدارس آج بھی سینکڑوں طلباء کو ابتدائی دینی تعلیم فراہم کر رہے ہیں، جہاں سے نکلنے والے طلاب علم و عرفان کی روشنی پا کر اپنے معاشرے کے لیے قیمتی سرمایہ ثابت ہو رہے ہیں۔ انہی مدارس کے فارغ التحصیل طلباء میں سے ایک بڑی تعداد نے قم المقدسہ اور نجف اشرف جیسے عظیم حوزاتِ علمیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور تعلیماتِ محمد و آلِ محمدؐ سے بہرہ مند ہو کر اپنی سرزمین کو منور کیا۔
اس کارواں کے سرپرستِ اعلیٰ، حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام حسین مقدس ایک نہایت مخلص، متقی اور خدمت گزار شخصیت ہیں۔ آپ کی سرپرستی میں نہ صرف مدارس کی سرسبزی و شادابی جاری ہے، بلکہ یتیم پروری، فلاحی منصوبے اور مختلف امورِ خیریہ بھی کامیابی سے انجام پا رہے ہیں۔
آپ کی شب و روز کی محنتوں نے بلتستان کے علمی و دینی افق پر جو روشن باب کا اضافہ ہوا ہے وہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔









آپ کا تبصرہ