پیر 1 ستمبر 2025 - 12:33
سکردو؛ حرم حضرت عباسؑ کے تحت منعقدہ ”ہمارا جوان ہماری امید“ شاٹ کورس اختتام پذیر/14 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کی شرکت، زیاراتِ مقدسہ کے ٹکٹس اور متبرک انعامات تقسیم

حوزہ/ حرم حضرت عباسؑ کے تحت سکردو بلتستان کے چاروں اضلاع کی سطح پر، ”ہمارا جوان ہماری امید“ کے عنوان سے ایک شاٹ کورس کا اہتمام کیا گیا تھا، جس کی اختتامی تقریب گزشتہ دنوں مرکزی امامیہ عیدگاہ سکردو میں منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بلتستان کی دینی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل اس وقت طے پایا جب حرم حضرت عباس علیہ السّلام کے زیرِ اہتمام امامیہ عیدگاہ سندوس سکردو میں 30 روزہ دینی مختصر کورس "ہمارا جوان، ہماری امید" کی اختتامی تقریب اور تقسیمِ انعامات کی روح پرور محفل منعقد ہوئی، یہ اپنی نوعیت کا پہلا کورس تھا، جس میں بلتستان بھر سے 14 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی اور دینی امتحان میں حصہ لیا۔

سکردو؛ حرم حضرت عباسؑ کے تحت منعقدہ ”ہمارا جوان ہماری امید“ شاٹ کورس اختتام پذیر/14 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کی شرکت، زیاراتِ مقدسہ کے ٹکٹس اور متبرک انعامات تقسیم

تقریب میں ہزاروں مؤمنین و مؤمنات نے شرکت کی، جہاں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو نفیس انعامات، زیارت کے ٹکٹس اور متبرک تحائف سے نوازا گیا۔

زیاراتِ مقدسہ کے ٹکٹس اور متبرک انعامات کی تقسیم

کامیاب امیدواروں میں سے دس خوش نصیب طلبہ و طالبات کو نجف، کربلا، سامرا اور کاظمین کی زیارت کے ٹکٹس دئیے گئے، جبکہ دس دیگر طلبہ وطالبات کو حرم حضرت عباسؑ کا متبرک علم عطا کیا گیا۔

اس کے علاوہ بڑی تعداد میں دیگر پوزیشن ہولڈرز کو بھی قیمتی اور متبرک انعامات سے نوازا گیا۔

قابلِ ذکر امر یہ ہے کہ زیادہ تر نمایاں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں۔ زیارتی ٹکٹس حاصل کرنے والوں میں صرف ایک خوش نصیب لڑکا شامل تھا، باقی تمام ٹکٹس خوش نصیب نیک، باحجاب بچیوں کے حصے میں آئیں۔ ان لمحوں میں بچیوں کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو چھلک پڑے۔

سکردو؛ حرم حضرت عباسؑ کے تحت منعقدہ ”ہمارا جوان ہماری امید“ شاٹ کورس اختتام پذیر/14 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کی شرکت، زیاراتِ مقدسہ کے ٹکٹس اور متبرک انعامات تقسیم

حاضرین نے جذباتی انداز میں کہا کہ خوش نصیب ہیں یہ بچیاں جنہیں خود مولا عباسؑ نے اپنے در پر بلایا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے داعی اتحاد بین المسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری، علامہ ڈاکٹر یعقوب بشوی اور انجمنِ امامیہ بلتستان کے صدر آغا سید باقر الحسینی نے کہا کہ اس دینی شارٹ کورس نوجوان نسل کے دینی شعور اور تربیت کے لیے نہایت مؤثر قدم ہے۔ ہم سفارش کرتے ہیں کہ آئندہ سال اس کورس کا دائرہ کار بڑھا کر 40 سال تک کے افراد کو بھی شامل کیا جائے۔

سکردو؛ حرم حضرت عباسؑ کے تحت منعقدہ ”ہمارا جوان ہماری امید“ شاٹ کورس اختتام پذیر/14 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کی شرکت، زیاراتِ مقدسہ کے ٹکٹس اور متبرک انعامات تقسیم

سکردو؛ حرم حضرت عباسؑ کے تحت منعقدہ ”ہمارا جوان ہماری امید“ شاٹ کورس اختتام پذیر/14 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کی شرکت، زیاراتِ مقدسہ کے ٹکٹس اور متبرک انعامات تقسیم

مختلف علمائے کرام نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مسئول حرم حضرت عباسؑ کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اسے بلتستان کی نئی نسل کے لیے دین سیکھنے کا بہترین موقع قرار دیا۔

ڈاکٹر یعقوب بشوی نے حرم کے نمائندے سے بلتستان میں قرآنی یونیورسٹی بنانے کی درخواست کی۔

سکردو؛ حرم حضرت عباسؑ کے تحت منعقدہ ”ہمارا جوان ہماری امید“ شاٹ کورس اختتام پذیر/14 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کی شرکت، زیاراتِ مقدسہ کے ٹکٹس اور متبرک انعامات تقسیم

تقریب کے دوران حرم حضرت عباسؑ کے نمائندے حجت الاسلام علامہ ناصر عباس نجفی نے اعلان کیا کہ انشاء اللہ آئندہ بھی اس طرح کے دینی کورسز کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ساتھ ہی دنیا بھر کے مؤمنین کے لیے 'خاتم الانبیاء انسٹیٹیوٹ' کے زیرِ اہتمام آن لائن دینی کلاسز کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے دنیا بھر میں گھر بیٹھے محمد و آل محمدؑ کی تعلیمات حاصل کی جا سکیں گی۔

اس روحانی اور تاریخی تقریب نے بلتستان کے عوام کے دلوں میں دین سے محبت، زیارات کی تڑپ اور اہل بیتؑ کی سچی معرفت کا جذبہ مزید گہرا کر دیا۔ والدین، اساتذہ اور علمائے کرام نے اس کورس کو نئی نسل کی دینی بنیادوں کی مضبوطی کا سنگِ بنیاد قرار دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha