حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ چیف سکاوٹ نے کہا کہ امامیہ اسکاؤٹس جذبہ خدمت و ایثار سے سرشار ہیں اور سیلاب متاثرین کی خدمت کیلیے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر آئی ایس او گڑھ مہاراجہ یونٹ کے امامیہ سکاؤٹس بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ آئی ایس او گڑھ مہاراجہ یونٹ نے سیلاب متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کیلئے خصوصی آپریشن کیا تھا، جس کے بعد باہوؒ بریج پر ریلیف کیمپ لگایا جہاں متاثرین کو طبی امداد سمیت ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، امامیہ چیف سکاؤٹ ابوزر حیدر کا وفد کے ہمراہ باھو بریج گڑھ مہاراجہ کا ہنگامی دورہ، سکاوٹس کی جانب سے لگائے گئے ریلیف کیمپ کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ابوذر حیدر نے بتایا کہ تمام سیلاب متاثرہ علاقوں میں امامیہ سکاوٹس ریسکیوورز کیساتھ شابہ بشانہ متاثرین کی امداد میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر آفت میں انسانیت کی فلاح اور خدمت کیلئے امامیہ اسکاؤٹس ہمہ وقت تیار اور میدانِ عمل میں پیش پیش ہیں۔
امامیہ چیف سکاوٹ نے کہا کہ امامیہ اسکاؤٹس جذبہ خدمت و ایثار سے سرشار ہیں اور متاثرین کی خدمت کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔









آپ کا تبصرہ