پیر 1 ستمبر 2025 - 04:23
جامعہ مصطفیٰ العالمیہ اسلام آباد کے سربراہان کا ادارۂ منہاج الحسینؑ کا دورہ؛ دو طرفہ علمی اور فکری تعلقات بڑھانے پر اتفاق

حوزہ/جامعہ مصطفیٰ العالمیہ اسلام آباد کے اعلیٰ مسؤولین حجت الاسلام جناب محسن دادسرشت تہرانی سابق نمائندہ پاکستان، حجت الاسلام جناب علی شمسی پور نمائندہ پاکستان، حجت الاسلام جناب انیس الحسنین خان سربراہ روابط عامہ نمائندگی پاکستان، حجت الاسلام جناب سید بشارت حسین موسوی، حجت الاسلام جناب محمد کاظم سلیم، حجت الاسلام جناب سید زاہد حسین بخاری، حجت الاسلام جناب سید نذر حسن شیرازی نے گزشتہ روز لاہور میں ادارۂ منہاج الحسینؑ کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مصطفیٰ العالمیہ اسلام آباد کے اعلیٰ مسؤولین حجت الاسلام جناب محسن دادسرشت تہرانی سابق نمائندہ پاکستان، حجت الاسلام جناب علی شمسی پور نمائندہ پاکستان، حجت الاسلام جناب انیس الحسنین خان سربراہ روابط عامہ نمائندگی پاکستان، حجت الاسلام جناب سید بشارت حسین موسوی، حجت الاسلام جناب محمد کاظم سلیم، حجت الاسلام جناب سید زاہد حسین بخاری، حجت الاسلام جناب سید نذر حسن شیرازی نے گزشتہ روز لاہور میں ادارہ منہاج الحسینؑ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ادارہ کے بانی اور سربراہ معروف عالمِ دین حجت السلام علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں اداروں کے مابین علمی، دینی اور تعلیمی تعاون کو فروغ دینے پر گفتگو ہوئی۔

ملکی اور غیر ملکی حالاتِ حاضرہ، بین الاقوامی سطح پر تشیع کے کردار اور عصری تقاضوں کے مطابق دینی تعلیم کے فروغ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جامعہ مصطفیٰ العالمیہ کے مسؤولین نے ادارۂ منہاج الحسینؑ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا، جن میں تدریسی، تحقیقی اور تربیتی شعبے شامل تھے۔

مہمانوں نے ادارے کی علمی خدمات اور دعوتی سرگرمیوں کو نہایت سراہا اور کہا کہ منہاج الحسینؑ پاکستان میں ایک مثالی دینی و تعلیمی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ مصطفیٰ العالمیہ اور ادارہ منہاج الحسینؑ کے مابین تعاون سے علمی و دینی سطح پر مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ دونوں ادارے مشترکہ منصوبوں اور پروگرامز کے ذریعے امت کی فکری و روحانی تربیت کے لیے سرگرم عمل رہیں گے۔

اس ملاقات کو دونوں اداروں کے مابین روابط کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر دیگر علمائے کرام میں علامہ محمد سبطین اکبر، علامہ حسن رضا باقر، علامہ سجاد حسین جوادی، مولانا جعفر عباس، قاری سید اذکار حسین نقوی و دیگر موجود تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha