حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ المصطفیٰ کراچی پاکستان شعبۂ طالبات کے شعبۂ ثقافت و تربیت کے زیرِ اہتمام؛ گزشتہ دنوں امام حسن عسکری علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت کے موقع پر ایک پُرشکوہ جشن منایا گیا، جس میں اساتذہ اور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر طالبات نے تواشیح اور بارگاہِ امامت میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

محترمہ معصومہ جوہری نے جشنِ میلاد امام حسن عسکری علیہ السّلام سے خطاب کرتے ہوئے آیہ کریمہ «وَجَعَلْنَا مِنْهُمْ أَئِمَّةً يَهْدُونَ بِأَمْرِنَا» کی روشنی میں مقامِ امامت اور ائمہ اطہار علیہم السّلام کے کردارِ ہدایت پر گفتگو کی۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انسان کی روحانی بلندی اہلِ بیت علیہم السلام کی معرفت سے وابستہ ہے، کہا کہ امام حسن عسکری علیہ السلام نے سخت سیاسی حالات میں شیعہ معاشرے کی فکری بنیادوں کو مضبوط کیا۔

محترمہ معصومہ جوہری نے معصوم کا فرمان نقل کیا: "الإیمان بالله ونفع الإخوان. اور اس فرمان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایمان تب مکمل ہوتا ہے جب انسان دوسروں کے لیے نفع رساں ہو۔
آخر میں دعائے توسل کا ایک فراز اور دعائے امام زمانہ (عج) کی تلاوت کے ساتھ محفل؛ روحانیت و عقیدت کے ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔










آپ کا تبصرہ