بدھ 8 اکتوبر 2025 - 16:54
مقاومت کا مقصد؛ حق اور الٰہی راستہ اختیار کرنا ہے، مقررین

حوزہ/ مجلسِ وحدت مسلمین شعبۂ قم کی جانب سے شہدائے مقاومت؛ شہید سید حسن نصرالله، شہید سید ہاشم صفی الدین اور عالمی یومِ طوفان الاقصیٰ کی یاد میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ وحدت مسلمین شعبۂ قم کی جانب سے شہدائے مقاومت؛ شہید سید حسن نصرالله، شہید سید ہاشم صفی الدین اور عالمی یومِ طوفان الاقصیٰ کی یاد میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مقاومت کا مقصد؛ حق اور الٰہی راستہ اختیار کرنا ہے، مقررین

تقریب میں شہدائے مقاومت اور خاص طور پر شہید سید حسن نصراللّٰه، شہید سید ہاشم صفی الدین اور عالمی یومِ طوفان الاقصیٰ کی مناسبت سے غزہ کے مجاہدین کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر حوزہ علمیہ قم کے استاد حجت الاسلام ڈاکٹر مجتبیٰ مصباح یزدی نے "فلسفۂ مقاومت اور استقامت" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقاومت تب معنی رکھتی ہے جب مقصد حق اور راستہ الٰہی ہو۔

مقاومت کا مقصد؛ حق اور الٰہی راستہ اختیار کرنا ہے، مقررین

انہوں نے امام حسینؑ اور حضرت زینبؑ کے کردار کو استقامت کی اعلیٰ مثال قرار دیا۔

تقریب میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری بھی شریک تھے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تقریب سے خطاب میں شہدائے مقاومت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے رہبرِ معظم انقلاب کے حوزہ علمیہ قم کی سو سالہ سالگرہ پر جاری کردہ بیانیے کو حوزہ علمیہ کے لیے ایک رہنما منشور قرار دیا اور امتِ مسلمہ میں وحدت و بیداری کی ضرورت پر زور دیا۔

مقاومت کا مقصد؛ حق اور الٰہی راستہ اختیار کرنا ہے، مقررین

مقاومت کا مقصد؛ حق اور الٰہی راستہ اختیار کرنا ہے، مقررین

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha