اتوار 12 اکتوبر 2025 - 11:33
سیدِ مقاومت کی یاد میں 150 سے زائد نشستیں اور 20 خصوصی جریدے شائع کیے جائیں گے

حوزہ/ ”امناء الرسل“ بین الاقوامی کانگریس کے سربراہ: سیدِ مقاومت کی یاد میں 150 سے زائد ملکی اور بین الاقوامی نشستیں اور 20 خصوصی جریدوں کو زیور طباعت سے آراستہ کر کے منظر عام پر لایا جائے گا/ ”امناء الرسل“ بین الاقوامی کانگریس کی پانچویں نشست قُم المقدسہ میں بہت سے علمی و تحقیقی اور ثقافتی مراکز کے نمائندوں کی موجودگی میں منعقد ہوئی؛ جس میں شہید سید حسن نصراللّٰه بین الاقوامی کانگریس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نشست میں امناء الرسل بین الاقوامی کانفرنس کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین اسکندری نے کانفرنس کے انعقاد کے مختلف طریقوں اور اقدامات کی پیشرفت پر رپورٹ پیش کی۔ ان اقدامات میں مقالات کی جمع آوری، مقالات کی تقریب رونمائی اور کانگریس کے انعقاد کی اطلاع رسانی شامل ہے۔

سیدِ مقاومت کی یاد میں 150 سے زائد نشستیں اور 20 خصوصی جریدے شائع کیے جائیں گے

امناء الرسل بین الاقوامی کانگریس کے سربراہ نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللّٰه کانگریس میں مقالات کی جمع آوری کے لیے لبنان اور عراق کو بھی اطلاع دی گئی ہے اور ان ممالک میں علمی گروہ اس پر کام کر رہے ہیں۔ مزید برآں، 20 خصوصی جریدے ملک کے اندر اور لبنان و عراق میں بھی شہید سید حسن نصر الله کی شخصیت پر خصوصی شمارے شائع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

حجت الاسلام اسکندری نے یہ بھی بتایا کہ شہید سید حسن نصر الله کے سیاسی خیالات اور تبلیغی طریقوں پر تحقیق کے لیے 12 مختلف موضوعات پر تحقیقاتی سوالات تیار کیے گئے ہیں۔

سیدِ مقاومت کی یاد میں 150 سے زائد نشستیں اور 20 خصوصی جریدے شائع کیے جائیں گے

انہوں نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر 150 سے زائد ملکی اور بین الاقوامی نشستیں شہید نصر الله کی یاد میں منعقد کی جائیں گی اور ایران کے مختلف سفارتخانوں سے اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا ہے، تاکہ یہ نشستیں متعدد ممالک میں بھی منعقد کی جا سکیں۔

حجت الاسلام اسکندری نے کہا کہ شہید سید حسن نصر الله کانفرس 2026 کی بہار میں منعقد کی جائے گی اور آئندہ سالوں میں آیت الله صافی گلپائیگانی اور آیت الله سید ہبۃ الدین شہرستانی کے متعلق بھی مختلف علمی و ثقافتی اداروں کی شراکت سے کانفرنسز منعقد ہوں گے۔

سیدِ مقاومت کی یاد میں 150 سے زائد نشستیں اور 20 خصوصی جریدے شائع کیے جائیں گے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha