منگل 7 اکتوبر 2025 - 11:01
کراچی پاکستان؛ خواہران میثاقِ با ولایت کا شہید مقاومت شہید سید حسن نصراللّٰه کی برسی پر عظیم الشان اجتماع

حوزہ/شہید مقاومت شہید سید حسن نصراللّٰه کی پہلی برسی کی مناسبت سے گزشتہ دنوں اسلامک ریسرچ سنٹر عائشہ منزل کراچی میں خواہران میثاقِ با ولایت کی جانب سے ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا، جس میں شہید مقاومت سید حسن نصرالله کے مرقد کی خصوصی طور پر منظر کشی اور شہید سید حسن نصرالله و دیگر شہدائے مقاومت سے متعلق یادگاری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خواہران میثاقِ با ولایت کراچی پاکستان کے زیرِ اہتمام شہیدِ مقاومت سید حسن نصراللہؒ کی پہلی برسی کے موقع پر اسلامک ریسرچ سینٹر عائشہ منزل میں ایک عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا؛ اجتماع میں شہر بھر سے بڑی تعداد میں خواتین و طالبات نے شرکت کی۔

کراچی پاکستان؛ خواہران میثاقِ با ولایت کا شہید مقاومت شہید سید حسن نصراللّٰه کی برسی پر عظیم الشان اجتماع

اس عظیم الشان اجتماع کا مقصد شہید سید حسن نصراللہؒ کی جدوجہد، فکری و مزاحمتی پیغام اور ان کے انقلابی نظریات کو اجاگر کرنا تھا۔

اجتماع سے بزرگ عالم دین آیت الله شیخ غلام عباس رئیسی، خانۂ فرہنگ ایران کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید طالبی نیا، خانم طاہرہ فاضلی و دیگر نے خطاب کیا۔

کراچی پاکستان؛ خواہران میثاقِ با ولایت کا شہید مقاومت شہید سید حسن نصراللّٰه کی برسی پر عظیم الشان اجتماع

مقررین نے شہید کے افکار سے شرکاء کو روشناس کروانے کے ساتھ ساتھ اتحاد، بصیرت اور عملی جدوجہد کے پہلوؤں پر خصوصی طور پر روشنی ڈالی۔

کراچی پاکستان؛ خواہران میثاقِ با ولایت کا شہید مقاومت شہید سید حسن نصراللّٰه کی برسی پر عظیم الشان اجتماع

کراچی پاکستان؛ خواہران میثاقِ با ولایت کا شہید مقاومت شہید سید حسن نصراللّٰه کی برسی پر عظیم الشان اجتماع

اجتماع کے دوران شہید مقاومت سید حسن نصرالله سے متعلق خانۂ فرہنگ ایران کی جانب سے شائع کردہ کتاب ’’مکتب نصراللہ‘‘ کی رونمائی بھی کی گئی۔

اجتماع میں شریک طالبات و خواتین نے خصوصی طور پر آویزاں کیے گئے بینرز پر شہید سید حسن نصرالله سے متعلق تاثرات بھی درج کیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha