ہفتہ 20 ستمبر 2025 - 06:49
جماعتِ اسلامی پاکستان کا فلسطینی بچوں سے اظہارِ یکجہتی؛ چلڈرن غزہ مارچ کا انعقاد/لاکھوں افراد کی شرکت

حوزہ/ جماعتِ اسلامی پاکستان کی جانب سے فلسطینی بچوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کراچی میں چلڈرن غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں لاکھوں کی تعداد میں طلباء وطالبات اور بچوں نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعتِ اسلامی پاکستان کی جانب سے فلسطینی بچوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کراچی میں چلڈرن غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں لاکھوں کی تعداد میں طلباء وطالبات اور بچوں نے شرکت کی۔

نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا کے نمائندوں نے ”کراچی چلڈرن غزہ مارچ“ کو تاریخ کا سب سے بڑا اور منفرد مارچ قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق، جماعتِ اسلامی کے تحت غاصب اسرائیل کی جارحیت و دہشت گردی کے شکار اہل فلسطین بالخصوص بچوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے شاہراہِ قائدین پر ”کراچی چلڈرن غزہ مارچ“ منعقد کیا گیا۔

جماعتِ اسلامی پاکستان کا فلسطینی بچوں سے اظہارِ یکجہتی؛ چلڈرن غزہ مارچ کا انعقاد/لاکھوں افراد کی شرکت

اس موقع پر طلبہ وطالبات نے لبّیک یا اقصیٰ کے نعرے لگا کر غزہ کے نہتے اور مظلوم بچوں سے بھرپور اظہارِ یکجہتی اور غاصب اسرائیل و امریکہ کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

فضاء نعرہ تکبیر اللہ اکبر، رہبر و رہنماء مصطفیؐ مصطفیٰ، خاتم النبیاؑ مصطفیٰ ؐ مصطفیٰ ؐ، لبّیک لبّیک اللھم لبّیک، لبّیک یا غزہ، لبّیک یا اقصیٰ کے نعروں سے گونجتی رہی اور بچوں میں زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آیا۔

جماعتِ اسلامی پاکستان کا فلسطینی بچوں سے اظہارِ یکجہتی؛ چلڈرن غزہ مارچ کا انعقاد/لاکھوں افراد کی شرکت

مارچ میں موجود لاکھوں طلبہ و طالبات نے سخت گرم موسم کے باوجود مثالی نظم ضبط کا مظاہرہ کیا۔

مارچ میں شاہراہِ قائدین پر طلبہ و طالبات جوق در جوق امڈ آئے اور پوری شاہراہِ لبّیک یا اقصیٰ لبّیک یا غزہ کے کتبوں و ماتھے پر بندھی پٹیوں، فلسطین کے جھنڈوں اور مخصوص رومالوں کی بہار کا منظر پیش کررہی تھی۔

مارچ سے امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن اور امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha