جمعرات 18 ستمبر 2025 - 05:00
پاکستان؛ قرآن و حدیث بین المدارس مقابلوں میں جامعہ المصطفیٰ شعبۂ کراچی کی طالبات کی نمایاں کارکردگی

حوزہ/جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے تحت منعقدہ بین المدارس قرآن و حدیث مقابلے کی اختتامی تقریب؛ جامعہ المصطفیٰ شعبۂ کراچی پاکستان میں حجت الاسلام سید علی شمسی پور، خانۂ فرہنگ کے ڈائریکٹر جنرل اور شہر کی علمی اور ادبی شخصیات کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے تحت منعقدہ بین المدارس قرآن و حدیث مقابلے کی اختتامی تقریب؛ جامعہ المصطفیٰ شعبۂ کراچی پاکستان میں نمائندہ جامعہ المصطفیٰ پاکستان حجت الاسلام سید علی شمسی پور، خانۂ فرہنگ کے ڈائریکٹر جنرل اور ایرانی معروف قاری محمد حسین عظیمی سمیت شہر کی علمی اور ادبی شخصیات کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

پاکستان؛ قرآن و حدیث بین المدارس مقابلوں میں جامعہ المصطفیٰ شعبۂ کراچی کی طالبات کی نمایاں کارکردگی

واضح رہے تقریب میں یونیورسٹی کے اساتذہ سمیت علمائے کرام اور طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے ہفتۂ وحدت اور جشنِ صادقینؑ کی تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے صادقین علیہما السّلام کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

مقررین نے کہا کہ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک عظیم شخصیت کے مالک اور پوری دنیا کے لیے رحمت ہیں۔

پاکستان؛ قرآن و حدیث بین المدارس مقابلوں میں جامعہ المصطفیٰ شعبۂ کراچی کی طالبات کی نمایاں کارکردگی

جامعہ المصطفیٰ شعبۂ طالبات کی پرنسپل ڈاکٹر سیدہ تسنیم زہراء موسوی نے میزبان کی حیثیت سے قرآن و حدیث مقابلے کی اختتامی تقریب میں شریک مہمانوں کو خوش آمدید اور تقریب میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے بین المدارس قرآن و حدیث کے اس علمی مقابلے کی اہمیّت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایسے علمی مقابلے طلباء وطالبات کی علمی سطح کو بلند کرنے کے لیے ضروری ہیں۔

اس موقع پر پاکستان میں جامعہ المصطفیٰ کے نمائندے حجت الاسلام شمسی پور نے انفرادی اور معاشرتی زندگی میں قرآن کے مقام کے بارے میں قیمتی نکات بیان کیے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مؤمن کے دل اور اعمال میں موجود ہونا چاہیے نہ کہ صرف زبانی تلاوت میں۔ اگرچہ دشمنوں نے قرآن کے نور کو بجھانے کی کوشش کی ہے، لیکن قرآن کے مطابق خدا کے نور کو بجھایا نہیں جا سکتا۔ قرآن انسانی زندگی کے لیے ایک مکمل رہنما ہے، لہٰذا معاشرے میں قرآنی تعلیمات کو اجاگر کرنا چاہیے۔

پاکستان؛ قرآن و حدیث بین المدارس مقابلوں میں جامعہ المصطفیٰ شعبۂ کراچی کی طالبات کی نمایاں کارکردگی

انہوں نے قرآنی مقابلوں میں 8000 سے زائد طلباء وطالبات کی شرکت کو ان کے خاندانوں کی دینی تعلیم سے محبت کا نتیجہ قرار دیا اور نئی نسل کو قرآنی تعلیم دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

حجت الاسلام شمسی پور نے کہا کہ بچوں کی پرورش میں تین چیزوں کا اہتمام ضروری ہے؛ رسول الله سے محبت، اہل بیت سے محبت اور قرآن کی تعلیم۔

اس موقع پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کو نفیس انعامات سے نوازا گیا۔

پاکستان؛ قرآن و حدیث بین المدارس مقابلوں میں جامعہ المصطفیٰ شعبۂ کراچی کی طالبات کی نمایاں کارکردگی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha