پیر 12 مئی 2025 - 09:30
جامعہ المصطفیٰ شعبۂ ہندوستان کے تحت ساتواں کل ہند علمی مسابقہ؛ ہزاروں طلباء وطالبات کی شرکت

حوزہ/ جامعہ المصطفیٰ شعبۂ ہندوستان کے شعبۂ تعلیم و تربیت کے تحت ساتواں کل ہند علمی مسابقہ منعقد ہوا، جس میں ہزاروں طلباء وطالبات نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ المصطفیٰ شعبۂ ہندوستان کے شعبۂ تعلیم و تربیت کے تحت ساتواں کل ہند علمی مسابقہ منعقد ہوا، جس میں ہزاروں طلباء وطالبات نے شرکت کی۔

جامعہ المصطفیٰ شعبۂ ہندوستان کے تحت ساتواں کل ہند علمی مسابقہ؛ ہزاروں طلباء وطالبات کی شرکت

تفصیلات کے مطابق، جامعہ المصطفیٰ شعبۂ ہندوستان کی طرف سے ساتواں کل ہند علمی مسابقہ بتاریخ ۱۰/ ذی القعدہ ۱۴۴۶ مطابق ۰۸/ مئی ۲۰۲۵ بروز جمعرات صبح ۹:۰ بجے پورے ہندوستان کی معروف دینی درسگاہوں میں بنحو احسن مدیران، ناظرین اور اساتذہ حوزه ہائے علمیہ ہندوستان کے مخلصانہ تعاون کے نتیجے میں مکمل نظم و ضبط اور قوانین کی پاسداری کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچا۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اس علمی مقابلے میں ۸۳ مدارس کے ۲۲۷۹ طلاب نے حضوری اور ان میں سے ۱۵ مدارس کے طلاب نے آنلائن شرکت کی۔

جامعہ المصطفیٰ شعبۂ ہندوستان کے تحت ساتواں کل ہند علمی مسابقہ؛ ہزاروں طلباء وطالبات کی شرکت

جن کی تفصیل اس طرح ہے رتبہ اول میں ۱۲۹۳ رتبہ دوم میں ۶۸۳ رتبہ سوم میں ۳۰۳، کل ۲۲۷۹ طلباء

اس موقع پر جامعہ المصطفیٰ شعبۂ ہندوستان کے معاون حجت الاسلام سید منظور عالم جعفری سرسوی نے بتایا کہ جو طالب علم ۸۵ سے زیادہ نمبروں سے پاس ہوں گے، ہر سطح میں ان کے درمیان قرعہ اندازی کے ذریعے تین طلاب کو انعامات سے نوازا جائے گا؛ البتہ رتبہ سوم میں ۹۶ سے زیادہ نمبر لینے والے طلاب میں سے ایک طالب علم کی قرعہ اندازی کے ذریعے براہِ راست جامعہ المصطفیٰ ایران میں تعلیم جاری رکھنے کے لیے مالی مدد کی جائے گی۔

جامعہ المصطفیٰ شعبۂ ہندوستان کے تحت ساتواں کل ہند علمی مسابقہ؛ ہزاروں طلباء وطالبات کی شرکت

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha