حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اندراپورم غازی آباد ہندوستان میں سالانہ دینی کلاس کے اختتام پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء کو ان کی نمایاں کارکردگی پر انعامات سے نوازا گیا، تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور دیگر طلبہ بھی محنت کی جانب راغب ہوں۔


تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی مولانا علی عباس حمیدی اور اساتذہ نے مختصر خطابات میں علمِ دین کی اہمیت اور طلباء کی محنت کو سراہا۔
تقریب میں تمام ممتاز طلباء کو اسنادِ امتیاز، کتب اور خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔
تقریب کا دعا سے اختتام کیا گیا اور شرکاء کی خدمت میں عشائیہ سے ضیافت کی گئی۔












آپ کا تبصرہ