حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کوپا گنج مئو میں نوحہ خوان مہدی حَسَن مرحوم ابن فریاد حسین مرحوم محلہ پھولیل پورہ، زوار علی مرحوم ابن عبد المجید کربلائی مرحوم و اہلیہ رضوانہ خاتون مرحومہ بنت غلام حسین مرحوم محلہ بازید پورہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دو روزہ مجلسِ ترحیم منعقد ہوئی، جن میں علمائے کرام اور مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مجالسِ عزاء کا آغاز سوز خوانی کے ذریعے کیا گیا۔
مجلسِ عزاء سے مولانا وصی حسن خان صاحب قبلہ فیض آباد نے خطاب کیا۔
مولانا وصی حسن خان نے قرآن وحدیث کی روشنی میں اہل بیت علیہم السّلام کے فضائل کو بیان کرتے ہوئے مؤمنین کو ان کے نقشِ قدم پر گامزن رہنے اور زندگی گزارنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے مجلسِ کے آخر میں مصائب آل محمّد علیہم السّلام بیان کیا اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کروائی اور ملک و مؤمنین کی صحت و سلامتی کے لیے دعا کی۔

ان مجالسِ عزاء میں مولانا ظہور المصطفٰی، مولانا شمشیر علی، مولانا محمد تقی، مولانا ناظم علی، مولانا حسن رضا، مولانا عمار نقی، مولانا انصار علی، مولانا حیدر عباس، مولانا نفیس الحسن، مولانا مظفر علی، مولانا شمس الحسن، مولانا علی رضا، مولانا محمد ظہیر الحسن، مولانا منتظر مہدی، مولانا کرار حسین، ماسٹر جعفر علی سمیت مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔










آپ کا تبصرہ