حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ ادارہ "ولایت ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ" کے تحت چلایا جا رہا ہے، جس کی بنیاد سنہ 2018ء میں زمین کی خریداری سے رکھی گئی اور الحمد للہ آج عمارت کی تکمیل کے بعد یہ مرکز دینی و اخلاقی تعلیمات کے فروغ کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ یہ سب کچھ ٹرسٹ کے مخلص اراکین کی شبانہ روز محنت اور خیّر حضرات کی مخلصانہ تعاون کا ثمرہ ہے، جس پر ہم ربِ کریم کے شکر گزار ہیں۔

تعلیمی نظام:
اس مرکز میں ہر روز (اتوار کے علاوہ) شام 6 بجے تا 8 بجے مختلف دینی کلاسز کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں:
پیر، بدھ، جمعہ: طالبات کے لیے
منگل، جمعرات، ہفتہ: طلبہ کے لیے کلاسز منعقد ہوں گی۔
نماز کے اوقات میں باجماعت نماز کا اہتمام رہے گا۔
مزید برآں، ہر ہفتہ خصوصی دروس اور ایک منظم لائبریری۔
مستقبل قریب میں دینی و عصری تعلیم کے امتزاج پر مبنی اکیڈمی اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی، ان شاء اللہ۔
داخلے اور سہولیات:
الحمدللہ، کلاسز کا آغاز ہوچکا ہے اور قوم کے نونہال دینی تعلیم کے لیے پُر جوش اور مستعد ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں 9 سے 16 سال کی عمر کے بچوں اور بچیوں کو داخلہ دیا جا رہا ہے۔
ٹرسٹ کی جانب سے تمام تعلیمی مواد (کتب وغیرہ) مفت فراہم کیا جائے گا۔
ہم دعا گو ہیں کہ یہ ادارہ اہلِ بیت علیہم السلام کی تعلیمات کا عملی مظہر بنے اور نسلِ نو کی فکری و اخلاقی تعمیر میں مؤثر کردار ادا کرے۔









آپ کا تبصرہ