پیر 19 مئی 2025 - 10:08
کتاب ”انہدام جنت البقیع کی تاریخ، حقائق اور دستاویز“ کی تقریب رونمائی

حوزہ/ انہدام جنت البقیع کی تاریخ، حقائق اور دستاویز کے موضوع پر مولانا جلال حیدر نقوی کی کتاب کا اجراء، آج نئی دہلی عمل میں لایا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انہدام جنت البقیع کے سو سال مکمل ہونے پر مولانا جلال حیدر نقوی کی مرتبہ کتاب کا، آج باب العلم اوکھلا نئی دہلی میں اجرا عمل میں آئے گا۔

کتاب کے مرتب اور مدون مولانا سید جلال حیدر نقوی کے مطابق، جنت البقیع کی 100 سالہ تاریخ میں ہندوستان اور عالمی سطح پر بقیع کے حوالے سے جو اہم علمی اور تحقیقی کاوشیں کی گئیں اور سیاسی سطح پر تعمیر بقیع کے لیے جو تحریکیں چلائی گئیں ان کی مختصر تاریخ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

کتاب ”انہدام جنت البقیع کی تاریخ، حقائق اور دستاویز“ کی تقریب رونمائی

اس کتاب میں عصرِ حاضر کے اہل قلم اور دانشور حضرات کے ساتھ ساتھ گزشتہ ادوار میں بقیع کے حوالے سے قلم اٹھانے والے علماء اور دانشوروں کی تحقیقی تحریروں کو بھی شامل کیا گیا ہے؛ خاص طور پر 1925 میں جنت البقیع کے منہدم ہونے کے بعد ہندوستان میں خلافت کمیٹی کے ذریعے جو سرگرمیاں انجام دی گئیں اور جمعیت علمائے ہند جیسی اہم تنظیموں کے نمائندہ وفود کے ذریعے بقیع کی تاراجی کا انکھوں دیکھا حال پیش کیا گیا اس پر مفصل گفتگو کی گئی ہے اور ملک بھر میں شیعہ کانفرنس کے ذریعے جو اقدامات کیے گئے اور اس دور میں لیے گئے وہ فیصلے کہ جن کی وجہ سے آج بھی مزارات جنت البقیع کی مسماری کا موضوع زندہ ہے پر سیر حاصل روشنی ڈالی گئی ہے۔

مذکورہ کتاب میں مزارات اہل بیت علیہم السلام ازواج مطہرات اور اصحاب پیغمبر اکرم (ص) کے انہدام پر پوری دنیا میں جس طرح غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور احتجاج اور مظاہرے کیے گئے اور پوری دنیا سے حکومت سعودی عرب کو میمورنڈم ارسال کیے گئے ان کا بھی مکمل تذکرہ کیا گیا ہے۔

مولانا جلال حیدر نقوی کے مطابق یہ کتاب جنت البقیع کی 100 سالہ تاریخ پر ایک مکمل دستاویز ہے جس میں تخلیق نو کے عنوان سے دور حاضر کے دانشور اور دستاویز کے عنوان سے گزشتہ زمانے کے بزرگ علماء اور مراجع کرام کے پیغامات کے علاوہ کئی اہم علمی اور فقہی موضوعات پر مفصل روشنی ڈالی گئی ہے۔

352 صفحات پر مشتمل یہ کتاب آل انڈیا شیعہ کونسل نے نشر کی ہے اور رسم اجرا کے پروگرام میں کثیر تعداد میں لوگوں سے شرکت کی درخواست ہے۔

کتاب ”انہدام جنت البقیع کی تاریخ، حقائق اور دستاویز“ کی تقریب رونمائی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha