حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بگھرہ مظفرنگر ہندوستان میں شعبۂ استفتاءات دفترِ نمائندگی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی لکھنؤ کے زیرِ اہتمام، اراکینِ انجمنِ عارفی کی جانب سے گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی سالانہ اصلاحی مجالس کے دوران درگاہ باب الحوائج میں چار روزہ شرعی سوال و جواب کیمپ منعقد کیا گیا ہے، جس میں مؤمنین و مؤمنات اپنے شرعی سوالات کے جوابات حاصل کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، کیمپ میں ہر روز تعلیمی مسابقہ کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور کامیاب افراد کو انعامات دیئے جا رہے ہیں۔
17 مئی 2025 کو تعلیمی مسابقہ میں مندرجہ ذیل مسائل بیان ہوئے۔
1. کسی سافٹ ویر کی کاپی کرنا اگر خلاف قانون نہ ہو تو حرج نہیں ہے۔
2. نیٹ ورک مارکیٹنگ کی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی اجازت نہیں دیتے۔
3. الکحل پاک ہے۔
4. کھانے یا دوا میں الکحل 2 فیصد یا اس سے کم ہو تو جائز ہے۔
5. شطرنج کھیلنا مطلقا حرام ہے۔
6. کمپیوٹر پر تاش کھیلنا بنابر احتیاط واجب جایز نہیں ہے۔
7. بیلیارڈ کھیلنا احتیاط واجب کی بناء پر شرط کے بغیر بھی جایز نہیں ہے۔
8. اہل کتاب پاک ہیں۔
9. مسلمان اہل کتاب خاتون سے دائمی شادی نہیں کر سکتا۔
10. کسی عورت کا بیوٹی پالر میں کام کرنا بذاتِ خود کوئی حرج نہیں ہے۔











آپ کا تبصرہ