۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
دورہ تربیت

حوزہ/ المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبۂ ہندوستان کے شعبۂ ثقافت و تربیت اور رابطہ عام کے تحت جامعه نور الہدیٰ گوونڈی ممبئی میں تربیت مبلغ کے عنوان سے خصوصی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبۂ ہندوستان کے شعبۂ ثقافت و تربیت اور رابطہ عام کے تحت جامعه نور الہدیٰ گوونڈی ممبئی میں تربیت مبلغ کے عنوان سے خصوصی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں ممبئی میں موجود علماء اور خطباء کے تجربات سے استفادہ کرنے کیلئے طلباء اور طالبات کی کثیر تعداد شریک ہے۔

یہ کورس 13جون 2023ء مطابق 24 ذیقعدہ 1444ھ سے 23 جون 2023ء مطابق 4 ذی الحجہ1444ھ تک جامعه نور الہدیٰ گوونڈی ممبئی میں جاری رہے گا۔

ممبئی ہندوستان میں طلباء وطالبات کیلئے تربیت مبلغ کے عنوان سے ورکشاپ کا اہتمام

تفصیلات کے مطابق، خطابت کے خصوصی اصول اور تقاضے کے عنوان پر حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید قیصر نجفی ہاوس ممبئی نے درس دیا۔

قرآنی طرزِ زندگی سے آشنائی کے عنوان پر بیان کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید روح ظفر امام جمعہ والجماعت خوجہ مسجد ممبئی نے تدریس کی۔

سائبر اسپیس میں تبلیغ کی تاثیر اور اس کے اصول کے عنوان پر، خطیب و شاعر اہل بیت علیہم السّلام مولانا سید نصیر الحسن نصیر اعظمی نے (بنارس) نے تدریس کی۔

سبق آموز قرآنی داستان کے عنوان پر، جامعه کے شعبۂ تعلیم و تربیت اور امام جماعت مسجد زہرا گوونڈی ممبئی مولانا سید نجیب حیدر قمی نے روشنی ڈالی۔

ممبئی ہندوستان میں طلباء وطالبات کیلئے تربیت مبلغ کے عنوان سے ورکشاپ کا اہتمام

رپورٹ کے مطابق، مذہب کے مؤثر عملی تکنیک کے عنوان پر حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید ذوالفقار حسین رضوی امام جماعت دوستی پلانٹ ممبرا ممبئی نے بہترین انداز سے طلباء کو مستفید کیا۔

مذہب کی تبلیغ کے منصبی اخلاقیات کے عنوان پر امام جمعہ و الجماعت شیعہ جامع مسجد اور جامعه نور الھدٰی گوونڈی ممبئی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید انتظار مہدی عابدی نے درس دیا۔

مواد کی تیاری اور پریزنٹیشن کے طور و طریقہ کے موضوع پر استاد محترم جامعه نور الہدیٰ عالیجناب مولانا صولت حسین صاحب قبلہ نے درس دیا۔

ممبئی ہندوستان میں طلباء وطالبات کیلئے تربیت مبلغ کے عنوان سے ورکشاپ کا اہتمام

ان شاءاللہ ۲۳ جون ۲۰۲۳ء مطابق ۴ ذی الحجہ ۱۴۴۴ کو اس کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوگی جس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات کو نفیس انعامات سے نوازا جائے گا۔

واضح رہے کہ اختتامی تقریب میں جامعۃ المصطفٰی العالمیہ شعبۂ ہندوستان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین رضا شاکری طلباء وطالبات اور اساتذہ سے آن لائن خطاب کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .