۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
مديريت حوزه علميه خواهران مازندران

حوزہ/ حوزہ علمیہ خواہران کی استاد نے کہا: مبلغ وہ ہے جو علوم و معارف دینی سمیت اپنے تبلیغی مواد کو سامعین کے دل و دماغ تک پہنچانے کی پوری کوشش کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی | حوزہ علمیہ خواہران کی معلمہ محترمہ محبوبہ نبی زادہ نے مازندران میں حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار سے "تبلیغ و اطلاع رسانی دینی" کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: موجودہ دنیا میں استکبار کی ثقافتی یلغار کو مدنظر رکھتے ہوئے تبلیغِ دین کی اہمیت اور زیادہ ہو جاتی ہے کیونکہ اس وقت دشمن ثقافت اور مذہب کی آڑ میں عالم اسلام پر وار کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا: لفظ "تبلیغ" بلاغ سے نکلا ہے اور اس کا مطلب ہے دوسروں تک پیغام کا پہنچانا اور مبلغ وہ ہے جو علوم و معارف دینی سمیت اپنے تبلیغی مواد کو سامعین کے دل و دماغ تک پہنچانے کی پوری کوشش کرتا ہے۔

محترمہ نبی زادہ نے مزید کہا: قرآن پاک میں لفظ "تبلیغ" اور اس کے مشتقات 27 بار دہرائے گئے ہیں۔ قرآن کریم اور احادیث کے نقطۂ نظر سے خدا کے تعمیری پیغامات کو لوگوں تک پہنچانا پیغمبرانِ الہی اور ان کے جانشینوں کے اہم ترین فرائض میں سے ایک تھا۔

انہوں نے کہا: قرآن کریم نے متعدد آیات میں لوگوں کو خدا کی طرف دعوت دی ہے اور ہدایت کی راہ میں حکمت، وعظ و نصیحت، مناظرے اور جدالِ احسن سے استفادہ کرنے پر تاکید کی ہے۔

حوزہ علمیہ خواہران کی استاد نے کہا: موجودہ دنیا میں استکبار کی ثقافتی یلغار کو مدنظر رکھتے ہوئے تبلیغِ دین کی اہمیت اور زیادہ ہو جاتی ہے کیونکہ اس وقت دشمن ثقافت اور مذہب کی آڑ میں عالم اسلام پر وار کر رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .