حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ خواہران ہرمزگان میں ثقافتی امور کی سرپرست محترمہ محسنزاده نے رہبر معظم انقلاب کے اس فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہ: "غدیر ایک اسلامی مسئلہ ہے، صرف شیعہ مسئلہ نہیں"، کہا: رہبر انقلاب کا یہ حکیمانہ کلام ان علاقوں میں جہاں مختلف مذاہب کے لوگ رہتے ہیں، ایک چراغِ راہ کی حیثیت رکھتا ہے خصوصاً ہرمزگان جیسے صوبے میں جہاں اہل سنت اور شیعہ بھائی چارگی سے زندگی گزار رہے ہیں۔
انہوں نے کہا: مبلغین کرام قرآن کریم کی آیات سے الہام لیتے ہوئے موضوعِ ولایت کو اسلوب وحدتآفرین کے ساتھ پیش کرتے ہیں اور معاشرتی مشترک فضا کو جشنِ ولایت کی خوشیوں کے اظہار کا ذریعہ بناتے ہیں۔
محترمہ محسنزاده نے کہا: ثقافتی کارکنوں نے اہل سنت بھائیوں کے تعاون سے خلیج فارس کے ساحلی علاقوں میں جشن کی محافل، ثقافتی پروگرامز اور تعلیمی پروگرامز کے اجراء جیسے اقدامات انجام دیے ہیں جو اسلامی وحدت اور باہمی مودت کی خوبصورت تصویریں پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: حوزہ علمیہ خواہران، باصلاحیت اور ہمدرد خواتین کی مدد سے نہ صرف دین کی تبلیغ کا فریضہ انجام دیتی ہے بلکہ اس سرزمین کی بیٹیوں کے لیے علم و تقویٰ کے راستے بھی ہموار کرتی ہے اور عشرۂ ولایت جیسے ایام میں اس مشن کی تجلی اور بھی نمایاں ہو جاتی ہے۔
حوزہ علمیہ خواہران ہرمزگان میں ثقافتی امور کی سرپرست نے آخر میں کہا: عشرۂ ولایت کے وحدتبخش مواقع سے بھرپور استفادہ کیا جا رہا ہے اور اہل سنت بھائی نہ صرف ان تقریبات میں شریک ہوتے ہیں بلکہ یہ شرکت احترامِ متقابل اور اسلامی تمدن و اخوت کی روشن علامت بھی ہے۔









آپ کا تبصرہ