شیعہ اور اہل سنت
-
حجت الاسلام والمسلمین صفائی بوشہری:
دشمن کا ہدف مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ایجاد کرنا اور انہیں آپس میں لڑانا ہے
حوزہ / ایران کے شہر بوشہر کے امام جمعہ نے کہا: دشمن مسلمانوں میں اختلافات ایجاد کر کے انہیں آپس میں لڑانا چاہتا ہے۔ لہذا مسلمانوں کو دشمن کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
-
عالم دین اور طبیب، معاشرے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں: حجۃ الاسلام سید ابو القاسم رضوی
حوزہ/ امام جمعہ میلبرن نے کہا: سوسائٹی میں عالم دین اور طبیب کا اہم رول ہے ل، ایک جسم کا معالج ہے تو دوسرا روح کا طبیب ہے، ایک کی ذمہ داری ہے علاج کرے اور دوسرے کی ذمہ داری ہے مریض کو اور اس کی فیملی کو مایوسی سے نکالے اور خدا کی ذات پر یقین و ایمان کی تلقین کرے۔
-
حرم حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے متولی:
مغربی طاقتیں شیعہ اور اہلسنت کے درمیان تفرقہ اور اختلاف ایجاد کرنے کے درپئے ہیں
حوزہ / حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی آیت اللہ سید محمد سعیدی نے کہا: دوسرے مذاہب اور فرقوں کا سامنا کرتے وقت ہمیں اہل بیت علیہم السلام کی سیرت اور ان کے آداب کی پیروی کرنی چاہیے۔ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام جب سنیوں سے سامنا کرتے تھے تو ان کا احترام کرتے تھے اور ان کی نمازوں میں شرکت کیا کرتے تھے اور ان کے مرنے والوں کے جنازوں اور ان کے بیماروں کی عیادت کے لیے تشریف لے جایا کرتے تھے۔
-
امام جمعہ بوشہر:
حرم امام رضا علیہ السلام میں دہشت گردی کا واقعہ شیعہ اور اہل سنت میں اختلافات ایجاد نہیں کر سکتا
حوزہ / ایران کے شہر بوشہر میں اہل سنت امام جمعہ نے کہا: دشمن دہشت گردی کر کے شیعہ اور اہل سنت کے درمیان اختلافات ایجاد نہیں کر سکتا ہے۔
-
مولوی کلشی نژاد:
امریکیوں نے داعش کو اہل سنت کے نام پر وجود میں لایا
حوزہ / مولوی کلشی نژاد نے کہا:امریکیوں نے داعش کو اہل سنت کے نام پر وجود میں لایا ہے۔ انہوں نے گروہِ داعش کو صرف چند سالوں کے لئے وجود میں نہیں لایا تھا بلکہ ان کا ارادہ تھا کہ وہ ممالک میں حکومت کریں۔
-
اہل سنت اور اہل تشیع کے دینی مدارس کی ترقی و استحکام ان کے باہمی تعاون میں ہے، آیت اللہ اعرافی
حوزہ / سربراہ حوزہ علمیہ قم نے کہا: اہل سنت اور اہل تشیع کے دینی مدارس کی ترقی اور استحکام ان کے باہمی تعاون اور میل جول میں ہے اور اس کے برعکس جب بھی شیعہ اور اہل سنت کے دینی مدارس کے درمیان رقابت آئی ہے تو انہیں ناکامیوں کے سوا کچھ نہیں ملا ہے۔
-
حدیث غدیر شیعہ اور اہل سنت کے ہاں مسلمہ حقیقت، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ اھل سنت کے بڑے بڑے علماء اور محدثین نے حدیث غدیر خم کو نقل کیا ہے لہذا حدیث غدیر شیعہ اور اہل سنت کے ہاں مسلمہ حقیقت ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے السیف الجلی علی منکر ولایت علی علیہ السلام کے عنوان سے اعلان غدیر کو اھل سنت کتب احادیث سے نقل کرکے اس عظیم تاریخی حقیقت کا اعتراف کیا ہے۔