۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویری از تبلیغ خواهران مبلغه در جمع دانش آموزان مدارس لرستان برای پذیرش علاقمندان به تحصیل در حوزه

حوزہ / ایران کے صوبہ لرستان کے حوزہ علمیہ خواہران میں ثقافتی امور کی سربراہ نے حوزہ علمیہ خواہران لرستان میں "حفظ نہج البلاغہ" کے منصوبے کے نفاذ کی خبر دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں حوزہ علمیہ خواہران لرستان میں ثقافتی امور کی سربراہ محترمہ سمیہ عزیزی نے کہا: اس وقت صوبہ لرستان کے حوزہ علمیہ خواہران کی طلباء کے لیے نہج البلاغہ کی حکمتوں کو حفظ کرنے کا کورس جاری ہے۔

انہوں نے کہا: خواہران دینی کی علمی سطح کو بہتر بنانے اور تعلیماتِ علوی کو معاشرے میں عام کرنے کی غرض سے نہج البلاغہ کی بعض حکمتوں کو حفظ کرنے کا منصوبہ آنلائن صورت میں بھی منعقد کیا جا رہا ہے۔

محترمہ سمیہ عزیزی نے کہا: حوزہ علمیہ کی مبلغہ خواہران نہج البلاغہ کی ان حکمتوں کی تعلیم اور انہیں حفظ کرنے کے بعد مختلف مساجد، اسکولز، دینی پروگرامز، مذہبی مقامات اور اسی طرح گھریلو مجالس وغیرہ میں شرکت کرکے تعلیماتِ علوی کی نشر و اشاعت میں مشغول رہتی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .