۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
لکھنؤ؛ درسگاہ باقریہ میں’’ نہج البلاغہ تعلیمی مقابلہ ‘‘کا انعقاد

حوزہ/ نہج البلاغہ تعلیمی مقابلہ کے کوآرڈینیٹر اور درسگاہ باقریہ کے بانی مولانا حسین عباس ترابی نے نہج البلاغہ تعلیمی مقابلہ کے انعقاد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انسان کی کامیابی کا راز قرآن اور اہل بیت کی تعلیمات میں ہی مضمر ہے اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ بچوں اور نوجوانوں کو ابتدائی زندگی سے قرآن اور اہل بیتؑ کی تعلیمات خصوصا نہج البلاغہ کی تعلیمات سے روشناس کرایا جائے ۔ آج مسلمانوں کی بدبختی کا سبب قرآن اور اہل بیتؑ کی تعلیمات سے دوری ہی ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/درسگاہ باقریہ غازی ،منڈی میں آج پرجوش تعلیمی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں درسگاہ باقریہ کے طلاب کے علاوہ مختلف مدرسوں کے طلاب خصوصا مدرسہ’’ حجت العصر ‘‘کے طلاب نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔’’ نہج البلاغہ تعلیمی مقابلہ‘‘ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے مدرسہ حجت العصر کے طالب علم ’’باقر مرزا ‘‘نے کیا ۔ درسگاہ کے صدر مدرس مولانا حسن عسکری ممتاز الافاضل نے طلاب کو تعلیمی مقابلہ کی آفادیت کے بارے میں بتایا ۔

لکھنؤ؛ درسگاہ باقریہ میں’’ نہج البلاغہ تعلیمی مقابلہ ‘‘کا انعقاد

نہج البلاغہ تعلیمی مقابلہ کے کوآرڈینیٹر اور درسگاہ باقریہ کے بانی مولانا حسین عباس ترابی نے نہج البلاغہ تعلیمی مقابلہ کے انعقاد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انسان کی کامیابی کا راز قرآن اور اہل بیت کی تعلیمات میں ہی مضمر ہے اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ بچوں اور نوجوانوں کو ابتدائی زندگی سے قرآن اور اہل بیتؑ کی تعلیمات خصوصا نہج البلاغہ کی تعلیمات سے روشناس کرایا جائے ۔ آج مسلمانوں کی بدبختی کا سبب قرآن اور اہل بیتؑ کی تعلیمات سے دوری ہی ہے ۔

لکھنؤ؛ درسگاہ باقریہ میں’’ نہج البلاغہ تعلیمی مقابلہ ‘‘کا انعقاد

مولانا حسین عباس ترابی نے کہا کہ آج بڑے بڑے اے سی ہال میں بیٹھ کر شیعوں کے مسائل پر غور وفکر کرنے کے بجائے زمینی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ مسلمان خصوصا شیعہ حضرات تعلیمی میدان میں بہت پیچھے ہیں جبکہ دنیا اور آخرت میں کامیابی صرف علم کے حصول اور اس پر عمل کرکے ہی حاصل کی جا سکتی ہے ۔

لکھنؤ؛ درسگاہ باقریہ میں’’ نہج البلاغہ تعلیمی مقابلہ ‘‘کا انعقاد

انہوں نے تمام طلاب کی حوصلہ افضائی کرتے ہوئے کیا کہ آج کے بعد آپ کی زبان قرآن اور نہج البلاغہ ہونا چاہیے ۔ انشاءاللہ نہج البلاغہ تعلیمی مقابلہ کے نتیجے کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا ۔ اور پانچ بہترین طلاب کو ، درسگاہ باقریہ کے سالانہ پروگرام جلسہ تقسیم انعامات و تعلیمی مظاہرہ کے موقع پر ، اس سال کے مہمان خصوصی حجت الاسلام مولانا سید صفی حیدر کے ذریعے خصوصی انعام اور اسناد سے نوازا جائے گا ۔لکھنؤ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .