۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
محمدباقر فرزانه

حوزہ/ انہوں نے کہا کہ حوزہ علمیہ میں تعلیم و تعلم کا موضوع انسان ہےاس بنا پر جو اسباق پڑھائے جاتے ہیں اور جو تحقیقیں کی جاتی ہیں، وہ انسانوں کی تقویت اور اصلاح کی غرض سے ہونی چاہئے اور ہدایت پر مبنی ہونی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ خراسان کی سپریم کونسل کے سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین محمدباقر فرزانہ نے حوزہ نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا: طالب علم کو چاہیے کہ وہ ایک منصوبہ تیار کرے اور قرآن، روایت اور انسانی تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے لوگوں کی ہر اعتبار سے ہدایت اور ہنمائی کرے۔

انہوں نے کہا کہ حوزہ علمیہ میں تعلیم و تعلم کا موضوع انسان ہےاس بنا پر جو اسباق پڑھائے جاتے ہیں اور جو تحقیقیں کی جاتی ہیں، وہ انسانوں کی تقویت اور اصلاح کی غرض سے ہونی چاہئے اور ہدایت پر مبنی ہونی چاہیے، کیونکہ انسان اور اسلام یہ ایک منظم مجموعہ ہے جس کے تمام عناصر کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین فرزانہ نے کہا: اس سلسلے میں حوزہ علمیہ کو چاہیے کہ وہ انسان کو پہچانے اور اس کی صلاحیتوں کو دریافت کرکے اس کو عملی جامہ پہنائے، اس میں تبدیلی لائے اور اس کو سنوارے، لوگوں کی صلاحیتوں کو ابھارے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .