اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کے لیے وقف کر دی ہے اور اس نے اپنا ہنر، قلم، جسم وغیرہ سب دین خدا کی راہ میں دے دیا ہے۔
حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ ایران کے شعبۂ تہذیب و تمدن کے نائب سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین عالم زادہ نوری قم المقدسہ میں مدرسہ علوی کے طلباء کے اہل خانہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا: خدا نے زمین پر اپنے عظیم الشان مشن اور منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے کچھ خاص لوگوں کا انتخاب کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا : خدا کے عظیم منصوبے کے لیے ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء اور ائمہ معصومین علیہم السلام کو انتخاب کیا، اسی طرح طلاب سے بھی عہد و پیمان لینے کے بعد اللہ تعالیٰ انہیں اپنے اور اپنے دین کے لیے منتخب کر لیا ہے اور اپنے دین کی تبلیغ و اشاعت کی ذمہ داری ان کے سپرد کر دیا ہے۔
حوزہ علمیہ ایران کے شعبۂ تہذیب و تمدن کے نائب سربراہ نے تاریخ میں مذہب اسلام کے تحفظ میں علمائے کرام کے کردار کی طرف اشارہ کیا اور کہا:انقلاب اسلامی کی برکت سے ہی آج دنیا میں مکتب اہل بیت علیہم السلام ، امام حسین علیہ السلام اور امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الریف کے اسمائے گرامی ہر طرف نظر آرہے ہیں۔
حجۃ الاسلام والمسلمین عالم زادہ نوری نے کہا: جب کوئی شخص طالب علم بن جاتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس نے اپنی زندگی امام زمانہ (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کے لیے وقف کر دی ہے اور اس نے اپنا ہنر، قلم، جسم وغیرہ سب دین خدا کی راہ میں دے دیا ہے۔