ہفتہ 26 جولائی 2025 - 10:56
اربعین کا اجتماع عشقِ اہل بیت علیہم السلام اور وحدت کا بے مثال مظہر ہے: حجۃ الاسلام روانبخش

حوزہ/ ایران کی پارلیمنٹ میں قم کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین روانبخش نے زیارتِ اربعین کو امام حسین علیہ السلام کی معرفت کا عالمی ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عظیم اجتماع 20 سے 25 ملین افراد کو یکجا کرتا ہے اور عشقِ اہل بیت علیہم السلام اور وحدت کا بے مثال مظہر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ میں قم کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین روانبخش نے زیارتِ اربعین کو امام حسین علیہ السلام کی معرفت کا عالمی ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عظیم اجتماع 20 سے 25 ملین افراد کو یکجا کرتا ہے اور عشقِ اہل بیت علیہم السلام اور وحدت کا بے مثال مظہر ہے۔

انہوں نے قم المقدسہ میں انجمن "خادم‌الرضا علیہ السلام" کے خادمین کی قدردانی کے لئے منعقد پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے نماز میں توجہ کے لیے آیت اللہ بہجتؒ کی نصیحت کا ذکر کیا اور کہا کہ امام علیؑ، امام حسینؑ اور امام زمانہ عجل اللہ فرجہ کو نماز سے قبل سلام کرنا، عبادت میں خشوع پیدا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام مہدی عجل اللہ فرجہ کے ظہور کے وقت، امام حسین علیہ السلام کی مظلومیت دنیا پر واضح کی جائے گی، اور روایت کے مطابق، امام زمانہؑ فرمائیں گے: «ألا یا أهل العالم إن جدّی الحسین قتلوه عطشانا» یعنی "اے اہلِ عالم! میرے جد حسین کو پیاسا شہید کیا گیا۔"

انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ کا تعارف دنیا سے کروانا ظہور کے لیے راہ ہموار کرنے کے مترادف ہے، اور زیارتِ اربعین اس پیغام کو دنیا تک پہنچانے والا عالمی میڈیا بن چکی ہے۔

حجۃ الاسلام روانبخش نے کہا کہ امام حسینؑ نے دشمن کے سامنے تسلیم ہونے کے بجائے استقامت کا راستہ اپنایا اور ملت ایران بھی اسی راہ پر ہے۔ ہم اہلِ تسلیم نہیں، بلکہ اہلِ مقاومت ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha