حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سید محسن طاہری نے امام زمانہ علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر گرگان میں مدرسہ حضرت صدیقہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کے اساتذہ اور طلباء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا:: امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی معرفت کا مسئلہ اور خاص کر انتظارظہور کا مسئلہ احادیث میں وارد ہوا ہے۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ معرفت امام زمانہ (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) انسان کی روحانی اور اخلاقی نشوونما میں کارآمد ہے، کہا: وہ فرد معاشرے کامیاب نہیں ہوسکتا جو دین اور معنویت کا قائل نہ ہو اور صرف اخلاقی اور انسان دوستی کا دم بھرتا ہو، کیونکہ معرفت اور دین، انسان کے باطن کا فیصلہ کرتے ہیں۔
حجۃ الاسلام والمسلمین سید محسن طاہری نے امام زمانہ (ع) کی جانب دل لگانے اور توجہ دینے کو فضائل اخلاقی کے حصول میں موثر قرار دیا اور کہا: امامت اور ولایت کے بارے میں پختہ عقیدہ انسان کو زمانہ غیبت امام میں غفلتوں اور انحرافات سے بچاتا ہے۔
حجۃ الاسلام طاہری نے مزید کہا: ولی خدا کو فراموش کر دینا سب سے بڑی غفلت ہے، لیکن ظہور امام زمانہ (عج) کے ذریعہ اس غفلت کا ازالہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی جانب قلبی توجہ اور انتظار ظہور ترقی کا بہترین طریقہ ، ظہور کا انتظار عمل کے ہمراہ ہونا چاہئے؛ کیونکہ انتظار کا اصلی معنی یہ ہے کہ حضرت کے ظہور کے لئےزمینہ فراہم کرنا ہے۔
مدرسہ امام صادق علیہ السلام کے پرنسپل نے اپنی تقریر کے آخر میں کہا: عالمی مصلح کا انتظار کرنے والے شخص کو چاہئے کہ وہ خود مصلح ہو تا کہ اپنے کردار کے ذریعہ معاشرے کی اصلاح اور ظلم کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کر سکے ۔