۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
حدیث روز
امام زمانہ(عج) کا انتظار کرنے والوں کے لیے خوشخبری

حوزہ / امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں حضرت حجت(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کا انتظار کرنے والوں کو خوشخبری سنائی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب الغیبہ سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیہ السلام:

مَنْ سَرَّهُ أَنْ یَکُونَ مِنْ أَصْحَابِ اَلْقَائِمِ فَلْیَنْتَظِرْ وَ لْیَعْمَلْ بِالْوَرَعِ وَ مَحَاسِنِ اَلْأَخْلاَقِ وَ هُوَ مُنْتَظِرٌ فَإِنْ مَاتَ وَ قَامَ اَلْقَائِمُ بَعْدَهُ کَانَ لَهُ مِنَ اَلْأَجْرِ مِثْلُ أَجْرِ مَنْ أَدْرَکَهُ فَجِدُّوا وَ اِنْتَظِرُوا هَنِیئاً لَکُمْ أَیَّتُهَا اَلْعِصَابَةُ اَلْمَرْحُومَةُ.

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

جس کو امام زمانہ (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کے ساتھیوں میں شمار ہونا خوش کر دے اسے انتظار میں رہنا چاہیے اور تقوی و پرہیزگاری اور پسندیدہ اخلاق کا مالک ہونا چاہیے پس یہ شخص حقیقی منتظر ہے۔ اگر اس کو موت آجائے اور امام زمانہ (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) اس کی موت کے بعد ظہور کریں تو اسے اس شخص جیسی پاداش ملے گی جس نے امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کے ظہور کو درک کیا ہو۔ پس انتظار کریں اور اس راہ میں جدوجہد کریں۔ خوش بخت ہے وہ جماعت جس پر خدا کی رحمت برستی ہے۔

الغیبة (للنعمانی)، جلد ۱، صفحه ۲۰۰

تبصرہ ارسال

You are replying to: .