۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
مولانا محمد معراج رنوی

حوزہ/ ہر بندۂ مؤمن کو اپنے امام سے بہرحال وبہر کیف مرتبط رہنا چاہئے، امام زمان علیہ السلام سے ارتباط کے ذرائع ہیں مگر اہم ترین ذریعہ دور غیبت کبریٰ میں دعا ہے بالخصوص دعائے عہد ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،چنئی/ ولادت باسعادت حضرت امام حجت بن الحسن العسکری عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ریاست تمل ناڈو بالخصوص شہر چینئی میں مختلف مساجد وامام بارگاہوں میں انتہائی خلوص و عقیدت کے ساتھ منعقد کئے گئے جن میں شعراء کرام وعلماء ذوی الاحترام نے نثر و نظم میں بارگاہ ملکوتئ اہل بیت علیہم السلام میں خراج عقیدت پیش کیا۔

اس دوران مولانا محمد معراج رنوی نے اپنے خطبۂ نماز جمعہ میں امام عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی پر فیض و با برکت زندگانی پر مدلل بیانات اور بعد نماز جمعہ مومنین کرام کے لئے دعائے عہد اما زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف  متعلق دروس میں سیر حاصل بحث کی جو انتہائی مفید رہی۔

مولانا موصوف نے بیان کیا کہ بیعت با امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف۔ زمانۂ غیبت کبریٰ امام زمان علیہ الصلوٰۃ والسلام میں ہر بندۂ مؤمن کو اپنے امام سے بہرحال وبہر کیف مرتبط رہنا چاہئے، امام زمان علیہ السلام سے ارتباط کے ذرائع ہیں مگر اہم ترین ذریعہ دور غیبت کبریٰ میں دعا ہے بالخصوص دعائے عہد جو حضرت امام جعفر صادق علیہ السّلام سے منقول ہے جس کی قرأت وتلاوت کا وقت بعد از نماز فجر وقبل از طلوع آفتاب معین کیا گیا ہے، اس دعا کے بے شمار فوائد ہیں من جملہ اس کی پابندی کرنے والا بقول امام صادق علیہ السلام امام زمان کے ظہور کو درک کریگا اگر اسے میں موت بھی آجائے تو  بوقت ظہور امام زندہ کیا جاۓ گا اور امام کی رکاب و معیت نصیب ہوگی۔

آخر میں دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ جملہ مومنین و مومنات کے اعمال خیر ونذرانہ عقیدت کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت کرامت فرمائے نیز امام علیہ السلام کے ظہور پر نور میں تعجیل اور ہمیں ان کے مخلص سپاہیوں میں شمار فرماۓ ۔آمین یا رب العالمین ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .