۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت الله سیدابوالحسن مهدوی

حوزہ / آیت الله سید ابوالحسن مهدوی فرماتے ہیں کہ "ایمان یقینی" ایک منفرد غیر معمولی ایمان ہے، جو اس ایمان کی منزل تک پہنچے گا وہ امام زمانہ علیہ السلام کے ناصروں میں سے ہو گا، اس قسم کا خالص ایمان ائمہ علیہم السلام کی صفات میں سے ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ سید ابوالحسن مہدوی نے اپنے فقہ کے درس خارج میں حضرت زہرا (س) کی ولادت با سعادت اور گذشتہ ایام فاطمیہ کی مناسبت سے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے فضائل بیان کرتے ہوئے فرمایا: ہم طلباء کو ایمان یقینی کی ضرورت ہے۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور آپ کی آل اور حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا اور ائمہ طاہرین علیہم السلام کا پورا وجود ہی "یقین دائمی" تھا۔

انہوں نے مزید کہا: ائمہ معصومین علیہم السلام سے محبت کرنے والے افراد "ایمان یقینی" سے جتنا نزدیک ہوں گے اتنا ہی معصومین علیہم السلام سے قریب ہوں گے۔

آیت اللہ مہدوی نے کہا: ایمان یقینی ایک منفرد غیر معمولی ایمان ہے، جو اس ایمان کی مزل تک پہنچے گا وہ امام زمانہ علیہ السلام کے محب اور ناصروں میں سے ہو گا۔

آیت الله سید ابوالحسن مهدوی نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے فرمایا کہ انسان کا وجود اس وقت قیمتی اور با ارزش سمجھا جائے گا جب وہ خدا پر ایمان لائے ہیں اور یقین کی منزل حاصل کرلے۔

مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے شہید قاسم سلیمانی جیسے شہداء کی عظمت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: طلاب علوم دینی کا اصل سرمایہ خدا پر ایمان ہے اور جب یہ سرمایہ نصیب ہوتا ہے تو شہادت کے لیے آمادگی حاصل ہوتی ہے۔"

آیت اللہ مہدوی نے کہا: اگر طلباء پاکیزہ ہوں گے تو وہ خدا کے نور کو سمجھیں گے اور اس کی حفاظت کریں گے اور اس نور کو اپنے احباب تک منتقل کریں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .