۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
رز

حوزہ/ کاشان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا: دین اسلام اس قدر دقیق اور مکمل ہے کہ حکومت کے لیے منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ اس میں جمعہ کے دن ناخن کاٹنے اور پیدا ہونے والے بچے سے لے کر قبر تک کے لئے اس میں منصوبہ موجود ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کاشان میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا:ہر عبادت کے صحیح ہونے کی کچھ شرائط ہوتی ہیں، اگر وہ شرط نہ ہوں تو عبادت صحیح نہیں ہے اور باطل ہے۔

کاشان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کمال عبادت کی شرائط کا ذکر کرتے ہوئے کہا:بعض ایسی چیزیں ہوتی ہیں جس کی وجہ سے قبول شدہ نماز کے درجات بڑھ جاتے ہیں اور بعض ایسے کام ہوتے ہیں کہ جس کو اگر نماز پڑھنے والا انجا م دے تو نماز کی قبولیت کا درجہ گھٹ جاتا ہے، مثلاً لباس کا ایک بٹن غصبی ہو تا شرط صحت نماز فاقد ہو جائے گی اور نماز باطل ہو جائے گی۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی نے کہا :دعا کی قبولیت کی بعض شرائط ہیں، امام خمینیؒ نے قبولیت اعمال کی شرائط کے سلسلے میں اپنے رسالہ عملیہ میں لکھا ہے کہ ہمیں دن بھر اپنی زبان کو کنٹرول کرنا چاہیے، زبان کو جھوٹ، غیبت اور تہمت سے پاک رکھنا چاہئے، خدا نخواستہ اگر ہم غیبت کرنے والوں میں شمار ہو گئے تو چاہے ہمارے روزے اور نمازیں صحیح ہی کیوں نہ رہی ہوں، بارگاہ الہی میں شرف قبولیت نصیب نہیں ہوگا۔

کاشان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا: دین اسلام اس قدر دقیق اور مکمل ہے کہ حکومت کے لیے منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ اس میں جمعہ کے دن ناخن کاٹنے اور پیدا ہونے والے بچے سے لے کر قبر تک کے لئے اس میں منصوبہ موجود ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .