پیر 3 فروری 2025 - 19:20
نماز کے ختم ہوتے ہی مصلیٰ کو ترک نہ کریں

حوزہ/ آیت اللہ العظمی جوادی آملی نے فرمایا: یہ جو کہا گیا ہے کہ نماز کے بعد جلدی مصلیٰ کو نہ چھوڑیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ نماز کے بعد دعا قبول ہوتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی جوادی آملی نے ایک تحریر میں موضوع "افضل العمل کے وقت افضل الدعا " پر روشنی ڈالی اور کہا:

"بہترین دعا بہترین عمل کے وقت ہوتی ہے، اور جب کوئی شخص خدا کے اذن سے کوئی نیک کام کرتا ہے تو اس کے پاس ایک قبول شدہ دعا بھی ہوتی ہے۔ اگر کوئی شخص فرض نماز ادا کرے تو اس کے پاس ایک قبول شدہ دعا بھی ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کہا گیا ہے: نماز کے بعد جلدی مصلیٰ کو نہ چھوڑیں، نماز کی جگہ کو ترک نہ کریں، بلکہ دعا کریں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نماز کے بعد دعا قبول ہوتی ہے۔"

درس تفسیر سورہ بقره

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha