۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت الله علوی گرگانی
صحت کے اصولوں کی رعایت کرنے کے ساتھ ضروری ہے کہ انسان کا پروردگار عالم سے بھی رابطہ مستحکم ہو

حوزہ / آیت اللہ علوی گرگانی نے کہا: موجودہ حالات میں صحت کے اصولوں کی رعایت کرنے کے ساتھ ساتھ ضروری ہے کہ انسان کا پروردگار عالم سے بھی رابطہ مستحکم ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ علوی گرگانی نے بعض مومنین کی طرف سے کرونا وائرس سے بچاؤ کے متعلق پوچھے گئے راہ حل کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: موجودہ صورتحال میں صحت کے اصولوں کی رعایت اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ ضروری ہے کہ انسان کا پروردگار عالم سے بھی رابطہ مضبوط ہو۔

انہوں نے مزید کہا: اہل بیت (علیہم السلام) اور بالخصوص امام زمانہ (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) سے توسل اور نماز و دعا استغاثہ حضرت حجت(عج) بھی فراموش نہ ہوں۔

امید ہے کہ خداوندعالم اس طرح اسلامی سماج اور مسلمانوں سے بلاؤں اور آفتوں کو دور کر دے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .