۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
حسن التمیمی وزیر بهداشت عراق

حوزہ/ عراقی وزیر صحت ، ڈاکٹر حسن التیمی نے  کچھ علاقوں میں قرنطینہ کے قیام کا جائزہ لینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وزارت صحت اگلے ہفتے محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی حفاظتی ہدایات جاری کرے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیر صحت، ڈاکٹر حسن التیمی نے کچھ علاقوں میں قرنطینہ کے قیام کا جائزہ لینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وزارت صحت اگلے ہفتے محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی حفاظتی ہدایات جاری کرے گی۔

انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ ماہ محرم الحرام کے ساتھ تعامل کے طریقے سے متعلق ہدایات اگلے ہفتے جاری کردی جائیں گی ، کہا کہ عوام خصوصی طور پر محرم الحرام کی ماتمی مجالس  میں وزارت صحت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اجتماعات سے اجتناب کرے ۔

عراقی وزیر صحت نے ماسک پہننے اور اجتماعی فاصلے کے بارے میں وزارت صحت کی ہدایات پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے ان ہدایات پر عمل کرنا واحد راہ حل  ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .