۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
آیت الله عبد الامیر قبلان رئیس مجلس اعلای اسلامی شیعیان لبنان
کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کو چھپانا اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالنا حرام ہے

حوزہ / لبنان میں مجلس اعلیٰ(شیعہ) لبنان کے سربراہ آیت الله عبدالامیر قبلان نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے وزارت صحت کی ہدایت پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس اعلیٰ اسلامی(شیعہ) لبنان کے سربراہ آیت الله عبدالامیر قبلان نے کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے وزارت صحت کی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔لہذا تمام لبنانیوں کو چاہئیے کہ وہ اپنے آپ کو، اپنے ملک کو اور اپنے خاندان کو اس مہلک وائرس سے بچائیں اور اس کے خاتمے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں۔ لوگوں کو چاہئے کہ وہ وزارت صحت اور میڈیکل حملے کی ہدایات پر عمل کریں اور دوسرے ممالک میں اس وائرس کی وجہ سے ہزاروں افراد کی ہلاکت اور سنگین مالی نقصان سے عبرت حاصل کریں۔

مجلس اعلائے اسلامی لبنان کے سربراہ نے کرونا وائرس کی نئی لہر سے لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا : حکومت کو اس کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں اور لوگوں کو کو بھی اجتماعات میں جانے سے پرہیز کرنا چاہیئے۔

آیت اللہ عبدالامیر قبلان نے کہا: کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کو چھپا کر دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالنا جائز نہیں ہے۔

یاد رہے کہ لبنان میں گزشتہ دو دنوں سے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور ہر روز دو ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .