حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ عفیف نابلسی نے روزنامہ “الشرق الاوسط” کے آیت اللہ سیستانی کے کارٹون شائع کرنے کے عمل کو شیطانی عمل قرار دیا اور کہا کہ اس کا مقصد عراق کی دینی مرجعیت کی اہمیت کو کم کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: آیت اللہ سید علی سیستانی نے عراق میں اتحاد و وحدت اور امن و امان کے قیام کے لیے کسی کوشش سے بھی دریغ نہیں کیا۔
لبنان کے اس عالم دین نے کہا: یہ کارٹون شائع کرنے والوں کو وحدت، مسلمانوں اور دیگر ادیان کے درمیان روابط، فتنوں کو خاموش کرنے، سیاسی استحکام اور ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات قائم کرنے کے سلسلے میں آیت اللہ سید علی سیستانی کے موثر کردار پر غم و غصہ ہے۔ اس لئے وہ عراق کی دینی مرجعیت کی قومی اور دینی خدمات کو منفی رخ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔