۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت الله عبد الامیر قبلان رئیس مجلس اعلای اسلامی شیعیان لبنان
حضرت محمد(ص) اور حضرت عیسی(ع) کی تعلیمات مظلوموں کی حمایت کرنا ہے

حوزہ / مجلس اعلی اسلامی لبنان کے سربراہ نے کہا: پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت عیسی علیہ السلام کی تعلیمات مظلوموں کی حمایت کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس اعلی اسلامی لبنان کے سربراہ آیت الله عبدالامیر قبلان نے اسرائیل کے خلاف ۳۳روزہ جنگ میں حزب اللہ لبنان کی فتح کی 14 ویں سالگرہ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا: ہمارے جوانوں کی شجاعت اور مقاومت نے دشمن کو شکست سے دوچار کر دیا۔

انہوں نے کہا: ہم شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے اپنے خون سے وطن کی سر زمین کو سیراب کر دیا۔شہداء کرام ہمارے لئے ایثار و قربانی کے نمونے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت عیسی علیہ السلام کی تعلیمات دنیا کے مظلوموں کی حمایت کرنا ہے۔پس جہاں بھی مظلوم ہوں ہمیں ان کی حمایت کرنی چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .