۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مولانا سید محمد رضا بنگلہ دیشی

حوزه/انا للہ و انا الیہ راجون،عالم و فاضل مخلص اور فعال حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید محمد رضا بنگلہ دیشی کا ١٧ جون ٢٠٢٠ کو دوپہر میں چٹگانگ میں انتقال ہوگیا،آپ کئ دنوں سے کرونا وائرس کے موذی مرض میں مبتلا تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نہایت افسوس کے ساتھ یہ خبر دی جارہی ہے کہ عالم و فاضل مخلص اور فعال جناب حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید محمد رضا بنگلہ دیشی کا ١٧ جون ٢٠٢٠ کو دوپہر میں چٹگانگ میں انتقال ہوگیا۔ آپ کئ دنوں سے کرونا وائرس کے موذی مرض میں مبتلا تھے۔

اطلاعات کے مطابق جناب حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید محمد رضا مرحوم نہایت درجہ منکسر المزاج اور خاموش طبع شخصیت کے مالک تھے۔ ان کے بلند اخلاق کے قائل انکے اساتذدہ و شاگرد اس وقت شدید غم میں مبتلا ہے۔
کورونا نے پوری دنیا میں کہرام برپا کر رکھا ہے۔ اس موضی مرض میں مبتلا ہوکر ایران ، عراق لبنان و دئگر ممالک کی بلند شخصیت دنیائے فانی سے کوج کرکے مالک حقیقی سے جا ملی۔ مولانا سید رضا صاحب مرحوم کے تین بیٹے اور ایک بیٹی باقیات الصالحات سے ہیں ۔

اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت واسعہ نازل فرمائے اور اہلبیت علیھم السلام کے ساتھ محشور فرمائے۔
حوزہ نیوز ایجنسی ان کے انتقال سے غم زدہ ہے انکے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں، اور بارگاہِ الہیٰ میں دعا کرتے ہیں کہ جناب حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید محمد رضا مرحوم کو جوار  معصومین میں جگہ عنایت فرمائے۔ آمین
پروردگار مرحوم کی مغفرت کرے اور اعلی علیین میں قرار دے نیز پسماندگان کو صبر واجر دے۔ آمین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .