۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
سید ابوالقاسم رضوی

حوزہ/ظالموں نے ایک بار پھر اپنی بزدلی اور اموی خباثت کا ثبوت دیا ہے اور انھوں نے چار مومنین کو شہید کر دیا ہے اور ایک مومن شدید زخمی ہے ہم شدید الفاظ میں اسکی مذمت کرتے ہیں اور ظالم کو خبردار کر دینا چاہتے ہیں یہ ملت شہید پرور اور اپنے وقت کے امام سے کئے ہوئے عہد کی پابند ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ میلبورن آسٹریلیا، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید ابوالقاسم رضوی نے پاکستان کے علاقے پاراچنار میں چار مومنین کو شہید کردیئے جانے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ظالموں نے ایک بار پھر اپنی بزدلی اور اموی خباثت کا ثبوت دیا ہے۔

انھوں نے  کہا کہ ظالموں نے ایک بار پھر اپنی بزدلی اور اموی خباثت کا ثبوت دیا ہے اور انھوں نے چار مومنین کو شہید کر دیا ہے اور ایک مومن شدید زخمی ہے ہم شدید الفاظ میں اسکی مذمت کرتے ہیں اور ظالم کو خبردار کر دینا چاہتے ہیں یہ ملت شہید پرور اور اپنے وقت کے امام سے کئے ہوئے عہد کی پابند ہے اور اس راہ میں اس کے قدم کبھی بھی نہہں لڑکھڑانے ہیں ایثار و قربانی اس ملت کا سرمایہ ہے شہادت سے آشنا اور اسکے ثمرات سے باخبر ہیں اور یہاں کی مائیں اپنے بچوں کو لوریوں میں کربلا کربلا لبیک یا حسین ، ہیھات منا الذلة   شهادت افتخار ہے سناتی آئی ہیں لہذا حکومت ان ظالموں کو فورا کیفی کردار پر پہنچائے اور قاتلوں کے پس پردہ حمایتیوں اور اسپانسرز کو قرار واقعی سزا دیکر ریاست اپنی ذمہ داری کو ادا کرے اور خطے میں بحالی امن میں اپنا کردار ادا کرے ۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم شہدا ء کیے خانوادہ کو اس آزمائش ہر تعزیت پیش کرتے ہیں اور اللہ نے شہادت جیسی نعمت آپ کے خانوادہ کو عطا کی ہے اس پر تبریک پیش کرتے ہیں   اور بارگاہ احدیت میں دعا کرتے ہیں کہ کریم شہداء کے درجات بلند فر مائے اور زخمی کو شفاء کامل و عاجل عطا فر مائے، حسینیوں کو متحد فر مائے اور سر بلند فر مائے یزیدیوں کو ذلیل و رسوا فرمائے اور انھیں نیست و نابود کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .